نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں بدھ کی صبح کچھ جگہوں پر گھنے کہرے کی وجہ سے ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔دہلی ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق، آج صبح تقریباً 110 پروازیں متاثر ہوئی ہیں کیونکہ حد بصارت صرف 50 میٹر تک سمٹ گئی ہے۔شمالی ریلوے نے کہا کہ دہلی کی طرف جانے والی تقریباً 25 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دریں اثناء، محکمہ موسمیات (IMD) نے دارالحکومت میں ‘گھنے کہرے’ کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ سردی کی لہر کے حالات جاری ہیں۔ کہرے اگلے تین دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے اور یہاں ہوا کا معیار آج ‘شدید’ زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج یہاں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم سات ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی کے سائنسداں کلدیپ سریواستو نے کہا، "آئندہ چند دنوں تک کہرے جاری رہنے کا امکان ہے اور آج گھنے کہرے چھانے کا امکان ہے۔ دہلی-این سی آر، مغربی اور مشرقی اتر پردیش، شمالی راجستھان، پنجاب، ہریانہ سمیت پورے شمال مغربی ہندوستان میں صبح کے وقت حد بصارت 50 میٹر سے کم رہے گی۔