واشنگٹن: غزہ میں شفا اسپتال پر حملے کے خلاف واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس (امریکی ایوانِ صدر) کے سامنے مظاہرین نے جمع ہو کر احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے نعرے لگائے کہ بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے، تم قتلِ عام کے ذمے دار ہو۔
دوسری جانب غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج شفا اسپتال کے بیسمنٹ تک پہنچ گئی۔
ترجمان شفا اسپتال کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیسمنٹ کی تلاشی شروع کر دی ہے جبکہ اسپتال کے اوپر اسرائیلی فضائیہ کی پروازیں بھی جاری ہیں۔شفا اسپتال کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر منیر باریش کا کہنا ہے کہ اپنا دفتر چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔غزہ کے ڈی جی صحت کا کہنا ہے کہ شفا اسپتال میں محفوظ راہداری سے گزرنے والوں پر اسرائیلی اہلکاروں نے فائرنگ کی ہے۔