پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

’’ سی اے اے اور ہندوستانی مسلمان ‘‘ کے عنوان سے مذاکرہ

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 24, 2024
in دیار وطن
0
’’ سی اے اے اور ہندوستانی مسلمان ‘‘ کے عنوان سے مذاکرہ
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی کی) نے کہا کہ پارٹی حکومت کا حصہ ہے اس کے ساتھ ہی اس نے اس بات کا اعادہ اور وعدہ کیا کہ وہ کسی بھی ہندوستانی مسلمان کی شہریت پر آنچ نہیں آنے دے گی اس لئے مسلمانوں کو کسی بھی طرح سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پارٹی کے کارگذار صدر پرفل پٹیل نے کہاکہ این سی پی پہلے دن سے اپنے سیکولر اور جمہوری ایجنڈے پر قائم ہے اور وہ ہندوستانی آئین اور قانون کا پورا احترام کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہریت سے متعلق قانون کے سلسلے میں ہم مسلمانوں کے خدشات کو دور کرنا چاہتے ہیں اور اسی کے لئے آج کا یہ مذاکرہ منعقد کیاگیا ہے ۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں’’ سی اے اے اور ہندوستانی مسلمان ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک مذاکرے کے دوران کچھ مسلم رہنمائوںکی جانب سے سی اے اے کے سلسلے میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے جواب میں مسٹر پٹیل نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ این سی پی کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سید جلال الدین کی قیادت میں اس مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ۔
مسٹر پرفل پٹیل نے اس کے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی کہ پارٹی کسی بھی ہندوستانی مسلمان کی شہریت پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ سب جانتے ہیں کہ سی اے اے شہریت دینے والا قانون ہے، ساتھ ہی اس کیلئے اصول و ضوابط بھی وضع کئے گئے ہیں ،ایسے ہر کسی کو شہریت نہیں مل جائیگی ،جو ان اصولوں پر اترے گا ، اسی کو شہریت ملے گی اور اس کیلئے ایک کٹ آف ڈیٹ بھی وضع کی گئی ہے۔
این سی پی کی طرف سے یہ بھی کہاگیا کہ عدنان سامی اور راحت فتح علی جیسے لوگوں کو بھی شہریت دی جا چکی ہے ، جس کا واضح مطلب ہے کہ کوئی مسلمان بھی شہریت کیلئے اپلائی کرے گا تو اس کو بھی شہریت دی جائیگی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سید جلال الدین نے کہاکہ آسام کے فسادات کے بعد پہلی بار کانگریس کے دوراقتدار میں سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی جیسےالفاظ کا استعمال کیا گیا ، اس کے باوجود این سی پی یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھید بھائو نہیں ہونے دےگی اور اجیت پوار کا یہ واضح موقف ہے کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی بھید بھائو قابل قبول نہیں ہو گا۔ اچاریہ پرمود کرشنم نے بھیاسی بات کا اعادہ کیا کہ اپوزیشن کو باٹنے کی نہیں بلکہ جوڑنے کی سیاست کرنی چاہئے۔اس موقع پر مولانا کلب جواد نے سیاسی پارٹیوں سے اچھے لوگوں کو امیدوار بنانے کی اپیل کی اور ساتھ ہی انہوںنے کہاکہ لوگ پارٹی دیکھ کر نہیں بلکہ امیدوار کے کردار کو دیکھ کر ووٹ کریں تاکہ ملک میں ماحول خوشگوار ہوسکے ۔
مولانا نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی ۔ ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان سمیت متعدد مسلم رہنمائوں نے کہاکہ جب وزیر داخلہ جیسے عظیم عہدے پر بیٹھے لوگ کرونولوجی کی بات کرتے ہیں تو لوگوں کو اس سے ڈر بھی لگتا ہے اور تکلیف بھی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے لوگوں کو الفاظ تول کر بولنا چاہئے جس سے ملک کے سیکولر تانے بانے کو کوئی آنچ نہ آنے پائے اور سب لوگ مل کر ملک کی ترقی کیلئے بات کریں ۔ پروگرام کی نظامت ممتاز عالم رضوی نے کی، جواین سی پی کے اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری اور میڈیا انچارج ہیں ۔
اس مذاکرے میں مسٹر پرفل پٹیل، اچاریہ پرمود کرشنم ، مولانا کلب جواد کے علاوہ برج موہن شری واستو ، مولانا زاہد رضا اتراکھنڈ ، انڈیا اسلامک کلچر ل سینٹر کے نائب صدر ایس ایم خان، سکریٹری ابرار احمد، بی اوٹی محمد شمیم، سکندر حیات، فیض احمد فیض، مفتی عطا ء الرحمان قاسمی، ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان، ایڈوکیٹ انس تنویر ، ایڈوکیٹ اسلم سپریم کورٹ اور ایڈوکیٹ رئیس احمدسمیت متعدد خانقاہوں کے سربراہان اور ملی تنظیموں کے نمائندوں اور مسلم رہنمائوں نے شرکت کی۔

Tags: خدشاتسی اے اےسید جلال الدینشہریتمسلمانمولانا کلب جوادنیشنلسٹ کانگریس پارٹی
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی کے لوگوں کا کوئی کام نہیں رکے گا: سندیپ پاٹھک

Next Post

جے ڈی یونے سیتامڑھی، سیوان اور کشن گنج میں امید وار تبدیل کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جے ڈی یوکے قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ 29 دسمبر کو دہلی میں ہوگی

جے ڈی یونے سیتامڑھی، سیوان اور کشن گنج میں امید وار تبدیل کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In