نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) ملک کی سائبر سیکیورٹی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے طور پر، انڈیا نیشنل سائبر سیکیورٹی ایکسرسائز (انڈیا این سی ایکس) کا پیر کو یہاں افتتاح کیا گیا جس میں ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
مشق کا اہتمام نیشنل سیکیورٹی کونسل سیکریٹریٹ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تعاون سے کیا ہے۔ یہ مشق 12 دن تک جاری رہے گی اور اس میں ملک کے سائبر سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد اور قیادت جدید سائبر دفاع ، واقعہ کے ردعمل کی صلاحیتوں اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بات چیت کریں گے ۔
نیشنل سائبر سیکورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ایم یو نائر نے اپنے خطاب میں کہا، "انڈیا این سی ایکس ہمارے ملک کے سائبر محافظوں اور حکام کو پیچیدہ خطرات کو کم کرنے کی مہارتوں سے لیس کرتا ہے۔ تکنیکی مشقوں سے لے کر اسٹریٹجک فیصلہ سازی تک، یہ اقدام ہر سطح پر بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری کو یقینی بناتا ہے۔
ڈیفنس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر۔ بمل این۔ پٹیل کے کلیدی خطاب میں سائبر سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں تعلیم، تحقیق اور اختراع کے انضمام پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ مشق نہ صرف تکنیکی مہارتوں کو مضبوط کرتی ہے بلکہ فیصلہ سازی کے ذریعے قومی سطح کے سائبر بحرانوں کو نیویگیٹ کرنے کے لیے قیادت کو بھی تیار کرتی ہے۔”یہ مشق 29 نومبر تک جاری رہے گی اور سائبر سیکیورٹی میں سیکھے گئے اسباق اور بہترین طریقوں کو قائم کرنے کے لیے ایک جامع بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔