جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کے حوالے سے بحث

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 6, 2023
in خاص خبریں
0
سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کے حوالے سے بحث
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اقوام متحدہ(ایجنسیاں): اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کے نمائندوں کے درمیان سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے گرما گرما بحث سامنے آئی ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے مسجد اقصیٰ کی حیثیت میں کسی بھی تبدیلی کو مسترد کر دیا۔ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس چین اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلایا گیا تھا تاکہ اسرائیلی وزیر داخلہ بین گویر کے اشتعال انگیز دورہ مسجد اقصیٰ پر بحث کی جا سکے۔
اسرائیلی نمائندے گیلاد اردان نے موقف پیش کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر داخلہ کی طرف سے مسجد اقصیٰ جانے اور وہاں اپنے موقف کا اظہار کرنے سے ایسا کچھ نہیں ہوا ہے کہ اس کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس ہو۔جبکہ فلسطینی نمائندے نے اسرائیلی وزیر داخلہ کے دورے کو قابل ااعتراض قرار دیا کہا جس طرح مقدس مقام کی بے حرمتی کر کے اشتعال انگیزی کی ہے یہ مقدس مقام کے علاوہ بین الاقوامی برادری اور اس کے موقف کی بھی توہین ہے۔
ان دونوں کے کے یہ خیالات 15 رکنی سلامتی کونسل میں بین گویر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کے حوالے سے بحث کے دوران سامنے آئے ہیں۔ سلامتی کونسل کا اجلاس متحدہ عرب امارات اور چین کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس سے قبل اسرائیلی مستقل نمائندے گیلاد ارادن نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ اس اجلاس کو بلانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ ایک نامعقول بات ہے۔
اسرائیلی وزیر داخلہ بین گویر نے منگل کے روز مسجد اقصیٰ کا وزٹ کیا ۔ ان کے شروع سے ہی مسجد اقصیٰ ، یروشلم اور فلسطینیوں کے بارے میں خیالات اشتعال انگیزی کا باعث بنتے رہے ہیں۔اب ان کے دورے کے بعد ایک بار پر سخت اشتعال پھیلا ہے اور دنیا بھر سے مذمتی بیانات آئے ہیں۔ حتیٰ کہ اسرائیل کے پرانے اتحادی امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی مذمت کی گئی ہے۔
مسلمان مسجد اقصیٰ کو اپنے قبلہ اول کے طور پر انتہائی مقدس مقامات میں سے ایک کہتے ہیں جبکہ یہودی اسے اپنے معبد کے طور پر دیکھتے ہیں۔اسرائیلی نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ بین گویر کے دورے سے مسجد اقصیٰ کی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ وزیر داخلہ کا دورہ مکمل طور پر قانونی اور بہت مختصر تھا۔ اس وجہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا انتہائی نامناسب ہے۔فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے کہا اسرائیل کی طرف سے اقدامات بے حرمتی اور توہین پر مبنی ہیں۔ یہ توہین فلسطینیوں کے لیے بھی، سلامتی کونسل کے لیے بھی اور پوری بین الاقوامی برادری کے لیے بھی۔ریاض منصور نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو بتا دیا جائے کہ بہت ہو گئی۔ سلامتی کونسل میں امریکی نمائندے رابرٹ ووڈ نے کہا مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کی جائے۔ ہم اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں سے کہتے ہیں کہ امن کو بحال کرنے کے لیے کام کریں۔
واضح رہے سلامتی کونسل اس سے پہلے بھی اسرائیلی اور فلسطینی تنازعہ کے بارے میں قرار دادیں منظور کر چکی ہے۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے اطمینان کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل میں مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے بارے میں سب کی ایک ہی رائے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب سے بڑے عالمی فورم سے مزید توقع نہیں رکھتے ہیں کہ کوئی مزید ٹھوس کارروائی کرے گا۔

Tags: اسرائیلسلامتی کونسلفلسطینمسجد اقصیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

افغانستان کی طالبان حکومت کا چین کے ساتھ معاہدہ

Next Post

ایران میں پھر دو احتجاجی کارکنوں کو پھانسی دے دی گئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایران میں پھر دو احتجاجی کارکنوں کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں پھر دو احتجاجی کارکنوں کو پھانسی دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In