پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب جہانِ اردو

ڈاکٹرامام اعظم کا انتقال

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 23, 2023
in جہانِ اردو, دیارِادب
1
ڈاکٹرامام اعظم کا انتقال
0
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریجنل ڈائرکٹرکی رحلت پر سرکردہ شخصیات کااظہارِ غم

نئی دہلی: شاعر،ادیب،صحافی اورمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریجنل ڈائرکٹر (کولکاتا) ڈاکٹرامام اعظم حرکت قلب بند ہونے کے سبب رحلت فرما گئے ۔ موصوف کا اصل نام سید اعجاز حسین تھا مگر ادبی و صحافتی حلقوں میں انہیں ڈاکٹرامام اعظم کے طور پر شناخت ملی،جو ان کا قلمی نام تھا۔ موصوف کی ادبی کاوشوں کو علمی حلقوں میں قدر کی نگاہ ستے دیکھا گیا۔ امام اعظم ان قلمکاروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے زود نویسی کو اپنا شعار بنایا۔ڈاکٹرامام اعظم 20 جولائی 1960ء کو محلہ گنگوارہ دربھنگہ بہار میں پیدا ہوئے ان کے والد کا نام محمد ظفر المنان ظفر فاروقی ہے ۔ موصوف مشہور ادبی جریدہ ’’تمثیلِ نو‘‘ کے مدیر اعزازی بھی تھے۔ ڈاکٹر ایم صلاح الدین ‘ دربھنگہ نے حال ہی میں ان کے فن اور شخصیت پرایک کتاب ’’ڈاکٹر امام اعظم : اجمالی جائزہ ‘‘ تصنیف کی ‘جس میں ڈاکٹر امام اعظم کے آباو اجداد کے تفصیلی ذکر کے ساتھ ساتھ ان کی حیات ، مشاہیر علم و ادب سے ملاقات اور ان کے تاثرات نیز ان ڈاکٹر امام اعظم کے کلام کا انتخاب بھی شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر خالد حسین خان کی کتاب”جہان ادب کے سیاح: ڈاکٹر امام اعظم” بھی منظر عام پر آچکی ہے،جس میں موصوف کی شخصیت اور فن کااحاطہ کیا گیا ہے۔

موصوف 4؍جولائی 2005ء تا 15؍ مارچ 2012ء مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ریجنل سینٹر دربھنگہ کے بانی ریجنل ڈائریکٹر رہے۔ بعد ازاں26؍ مارچ تا 2؍ اپریل 2012ء امام اعظم پٹنہ کے ریجنل ڈائریکٹر رہے اور پھر، 4؍ اپریل 2012ء کو انہیں کولکاتا کا ریجنل ڈائریکٹر بنایا گیا،جہاں تا دم مرگ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے رہے۔
مرحوم کی تصنیفات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

  • (1)نصف ملاقات۔ ( مرحوم مشاہیرِ ادب کے خطوط)۔ ترتیب -1994ء
  • (2)قربتوں کی دھوپ۔ ( شعری مجموعہ )-1995
  • (3)مظہر امام کی تخلیقات کا تنقیدی مطالعہ (تنقید و تحقیق)-1997
  • (4)نئے علاقے میں (ہندی سے اردو ترجمہ)۔ ساہتیہ اکیڈمی-2001
  • (5)اقبال انصاری : فکشن کا سنگِ میل (ترتیب)-2003ء
  • (6)مولانا عبد العلیم آسی تعارف اور کلام (ترتیب)-2003ء
  • (7)گیسوئے تنقید (ادبی مضامین)-2008ء
  • (8)درپن ( اردو یونیورسٹی کا تعارفی کتابچہ) 2008ء
  • (8)عہد اسلامیہ میں دربھنگہ اور دوسرے مضامین (تاریخ)ترتیب-2009ء
  • (9)عبد الغفور شہباز(ہندوستانی ادب کے معمار)مونو گراف-2011ء
  • (10)گیسوئے تحری (ادبی مضامین)-2011ء
  • (11)ہندستانی فلمیں اور اردو (ادبی جائزے) ترتیب-2012ء
  • (12)تجدیدِ حیات-1990ء
  • (13)نیا سفر نخل نرگس 2000ء
  • (14)حنازارِ شوق2000ء
  • (15)رنگِ گلہائے چمن 2007ء
  • (16)تہنیتی نظموں کے گلدستے۔ (ترتیب )
  • ( 17)فاطمی کمیٹی رپور (تجزیاتی مطالعہ)-ترتیب
  • (18)اردو شاعری میں ہندوستانی تہذیبیں(کثرت میں وحدت کا اظہار)
  • (19)نیلم کی آواز(شعری مجموعہ)
  • (20)پہلی جنگِ آزادی میں اردو زبان کا کردار (ترتیب)

معروف نقاد حقانی القاسمی نے لکھا ہے کہ "بھائی امام اعظم سے آخری ملاقات 8 اکتوبر 2023کو دلی میں ہوئی تھی وہ مظہر امام مرحوم کے تعلق سے منعقدہ ایک پروگرام میں تشریف لائے تھے وہاں میرے لیے انہیں ایک تحفہ دیا گیا تھا جو وہ بذات خود میرے حوالے کرنا چاہتے تھے میں نے بارہا کہا کہ تحفہ مجھے مل جاءے گا مگر وہ مانے نہیں اور عجلت و مصروفیت کے باوجود شاہین باغ آہی گئے چند لمحوں کی ملاقات رہی چائے سے بھی انہوں نے معذرت کر لی مگر انہوں نے یہ کہتے ہوئے تصویر کھینچوائی کہ پتہ نہیں اب دلی آنا اور آپ لوگوں سے ملنا نصیب ہو یا نہ ہو۔آج محمود کریمی صاحب نے بھائی امام اعظم کے انتقال کی خبر دی تو دل دھک سے رہ گیا یقین ہی نہیں آیا”۔امام بھائی بہت مخلص اور ملنسار تھے میرا نہ صرف بہت خیال رکھتے تھے بلکہ میرے تعلق سے فکر مند بھی رہا کرتے تھے "۔

حقانی صاحب نے لکھا ہے کہ "اپنی ہر کتاب ترجیحی طور پر مجھے بھجواتے تھے انہیں یہ شکایت تھی کہ میں نے ان کی کتابوں کو نظر انداز کر دیا ہے ان کا یہ شکوہ بجا تھا میں نے ازالہ شکایت کا وعدہ کر لیا تھا مگر وعدہ وفا کرنے سے پہلے ہی یہ اندوہناک خبر آگءی اللہ بھاءی امام اعظم کی مغفرت فرماءے اور ان کی قبر کو نور سے بھر دے آمین پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے”۔ابرار مجیب نے ان کی رحلت پر اظہار تاسف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "امام اعظم کی اچانک رحلت سے شاکڈ ہوں۔ وہ میرے شہر دربھنگہ کے تھے اور ان سے قریبی تعلقات تھے۔ اللہ مغفرت فرمائے، آمین”۔

Tags: تمثیلِ نوڈاکٹرامام اعظمسید اعجاز حسینمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

آنکھ میں شدید تکلیف، ترنمول کی میٹنگ میں ابھیشیک بنرجی کی عدم شرکت

Next Post

کشمیر میں بدترین بجلی بحران سے لوگ پریشان ہیں: فاروق عبداللہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
نئی دہلی آج بھی کشمیر ی عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن : فاروق عبداللہ

کشمیر میں بدترین بجلی بحران سے لوگ پریشان ہیں: فاروق عبداللہ

Comments 1

  1. ڈاکٹر محمد صفوان صفوی says:
    2 سال ago

    بہت افسوسناک خبر ہے۔ کل شام بھی انھوں نے واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ کیا تھا۔ اچانک کیسے ایسا ہوگیا۔ یقین ہی نہیں ہوتا۔ بہت فعّال شخص تھے۔ برسوں ان سے ملنا جلنا رہا۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In