استمبول(ایجنسیاں):ترکیہ میں بدھ کے روز صبح سویرے سونے والے شہریوں کو زلزلے نے خوف زدہ کر کے جگا دیا۔ ریختر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 بتائی گئی اور اس کا مرکز استبول شہر سے 170 کلومیٹر دور تھا۔
تاہم فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔ ترکیہ کو دنیا میں زلزلوں کے حوالے خطرناک علاقے میں واقع ملک قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ تین برسوں کے دوران آنے والے تین زلزلوں کے مقابلے میں یہ کم شدت والا زلزلہ تھا۔
یہ تازہ زلزلہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے چار بج کر آٹھ منٹ پر آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز استنبول سے 170 کلومیٹر دور اور زمین میں دس کلو میٹر نیچے گہرائی میں تھا۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سولیو نے زلزلے بعد بتایا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
جنوری 2020 میں اسی ترکیہ میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ایلازیگ ترکیہ کے علاقے میں اُس وقت زلزلے سے 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اُسی سال بعد ازاں نومبر میں آنے والا زیادہ شدت کا اندازہ 7.0 کا زلزلہ آیا تو اس کے نتیجے میں 114 افراد جاں بحق جبکہ 1000 زخمی ہو گئے تھے۔