ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بنگال میں پھر ای ڈی کے چھاپے

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 12, 2024
in خاص خبریں
0
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلکتہ 12جنوری (یواین آئی) تقرری گھوٹالہ کی جانچ کررہی مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے آج ریاستی وزیر سوجیت بوس کے گھر آج صبح چھاپہ مارا ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے صبح 7 بجے کے قریب لیک ٹاؤن میں وزیر کے دونوں گھروں پر چھاپہ مارا۔ مرکزی فورسز نے ریاستی وزیر کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے۔اس کے علاوہ ای ڈی جمعہ کی صبح میونسپلٹی میں تقرری بدعنوانی کے معاملے کے سلسلے میں دو دیگر مقامات پر بھی چھاپہ مارا ۔ مرکزی جانچ ایجنسی نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی تاپس رائے اور شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے ترنمول کونسلر سبودھ چکرورتی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ تاپس برہانگر سے ممبر اسمبلی ہیں۔ ای ڈی نے بوبازار میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
دوسری طرف سبودھ کمار شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے کونسلر ہیں۔ اس سے پہلے سبودھ کمار شمالی دمدم میونسپلٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح تقریباً 7:30بجے ای ڈی کے افسران کی ایک ٹیم ویراتی کے خلیساکوٹا گاؤں میں واقع اس کے گھر میں داخل ہوئی۔ سبودھ کے گھر کے قر ب و جوار میں مرکزی فورسز تعینات ہیں۔
اس سے قبل سوجیت بوس کو مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے بلدیاتی تقرری بدعنوانی کے الزامات میں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تھا۔ سی بی آئی کے افسران نے انہیں گزشتہ سال 31 اگست کو طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تقرری گھوٹالہ کی جانچ کررہی مرکزی جانچ ایجنسی کو کئی اہم دستاویز ہاتھ لگے ہیں۔جانچ ایجنسی کے مطابق ای ڈی نے اسی دستاویز کی بنیاد پر سوجیت کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ 2016 میں سوجیت جنوبی دم دم میونسپلٹی کے ڈپٹی چیف تھے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا ماننا ہے کہ میونسپلٹی تقرری میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سوجیت ای ڈی کے خلاف درخواست دے چکے ہیں۔ فائر کے وزیر نے الزام لگایا تھا کہ ای ڈی کے اہلکار ان کے سابق معاون پر ان کا نام لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ای ڈی نے میونسپل بھرتی بدعنوانی معاملے کی جانچ میں پوجا سے قبل جنوبی دم دم میونسپلٹی کے وائس چیئرمین نیتائی دتہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس سلسلے میں سوجیت نے اکتوبر میں لیک ٹاؤن میں ایک اسٹریٹ میٹنگ میں کہا تھا،کہ ’’نیتائی دتہ میری معاون تھیں۔ وہ پہلی بار کونسلر بنی ہیں، اب میونسپلٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔ ان کے گھر پر سی بی آئی نے 12گھنٹے تک چھاپہ مارا ۔انہیں کچھ نہیں ملا۔ان پر ای ڈی دبائو بنارہی ہے کہ میرا نام لے ۔ورنہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
ای ڈی نے 19 مارچ کو تقررح معاملے میں آیان شیل کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ سالٹ لیک میں آیان کے دفتر کی تلاشی کے دوران انہیں مختلف میونسپلٹی میں تقرری کیلئے امتحانات میں شریک امیدواروں کے اوایم آر شیٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران آیان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے مختلف میونسپلٹیوں میں نوکری دلانے کے عوض مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے کمائے ہیں۔اس کے بعد ہی میونسپلٹی تقرری میں کرپشن سامنے آئی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے سی بی آئی کو میونسپلٹی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کی ذمہ داری دی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس حکم کو چیلنج کرتےہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ لیکن سپریم کورٹ نے ریاست کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ میونسپلٹی میں تقرری کی سی بی آئی جانچ کے جسٹس گنگوپادھیائے کے حکم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Tags: ای ڈیتقرری گھوٹالہسوجیت بوسمرکزی جانچ ایجنسی
ShareTweetSend
Previous Post

الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا: عمران خان

Next Post

میرے والد راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے:شرمیلا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
میرے والد راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے:شرمیلا

میرے والد راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے:شرمیلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In