ہفتہ, مئی 24, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

میرے والد راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے:شرمیلا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 13, 2024
in سیاست
0
میرے والد راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے:شرمیلا
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(یواین آئی)آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو سے کانگریس لیڈر وائی ایس شرمیلا نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شرمیلا، حیدرآباد میں واقع چندرابابو کے مکان پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کیلئے ان کو مدعو کیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کرنے کیلئے چندرابابو کی قیامگاہ پہنچی تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں چندرا بابو سے سیاست پر بات نہیں ہوئی۔شرمیلا نے کرسمس کے دوران چندرا بابو اور لوکیش کو مٹھائیاں بھیجنے کے بارے میں میڈیا کے سوال کا بھی جواب دیا۔شرمیلا نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف چندرابابو بلکہ کے ٹی راماراو، ہریش راؤ، کویتا اوردیگر لیڈروں کو کیک بھیجے تھے، سیاست ہی ان کی زندگی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ عوام کی خدمت ہے۔شرمیلا نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں دوستانہ نیت رکھنے کے تصور کے ساتھ تمام لیڈروں کو کیک بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ریڈی کی شادی میں کئی افرادکو مدعو کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر چیز کو سیاست سے نہ جوڑیں۔ چندرابابو تلگو دیشم پارٹی کے لیڈر ہیں۔شرمیلا نے کہا کہ وہ کانگریس کی کارکن ہیں۔ شرمیلا نے واضح کیا ہے کہ کانگریس پارٹی انہیں جو بھی عہدہ دے گی وہ پوری ایمانداری سے کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی وزیر اعظم بنتے ہیں تو ہمارے ملک کے ساتھ اچھی بات ہوگی۔اس سے فرقہ وارانہ تشدد میں کمی آئے گی،اسی لیے وائی ایس راج شیکھرریڈی راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس نیت سے کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ان دونوں لیڈروں کی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضو ع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ چندرابابو، شرمیلا کے والد متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی راج شیکھرریڈی کے سیاسی حریف سمجھے جاتے تھے۔شرمیلا کے بھائی موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بھی چندرابابونائیڈو سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں۔شرمیلا نے اپنے بھائی کی حمایت میں ماضی میں نکالی گئی یاترا میں چندرابابو پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔ آج اس ملاقات کے دوران شرمیلا نے چندرا بابو کے ساتھ ان کی بیوی بھونیشوری اور بیٹے لوکیش کو بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کیا۔ شرمیلا نے تلنگانہ میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی تشکیل دی تھی تاہم تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی پارٹی کو انہوں نے کانگریس میں ضم کردیا۔

Tags: تلگودیشم پارٹیراہل گاندھیشرمیلاوزیراعظم
ShareTweetSend
Previous Post

بنگال میں پھر ای ڈی کے چھاپے

Next Post

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی کا راج برقرار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وادی کشمیر میں سردی تیزہوگئی

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی کا راج برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In