اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

موتیہاری میں ‘عراقی تنظیم’ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا اہتمام

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 30, 2023
in دیار وطن
0
موتیہاری میں ‘عراقی تنظیم’ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا اہتمام
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

موتیہاری (ذیشان الہی منیر) عراقی تنظیم مشرقی چمپارن کے زیر اہتمام مؤرخہ 30 اپریل 2023ء کو تنظیم کے دفتر ڈاکٹرس کالونی موتیہاری میں ایک عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا باضابطہ آغاز حافظ شہاب الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں مشرقی چمپارن کے مشہور نیورولوجی اور عراقی تنظیم کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد مبین ہاشمی نے مہمان خصوصی جناب پروفیسر علی کلال کو بکے ، توصیف نامہ آور شال اوڑھاکر ان کا خیر مقدم کیا ۔ اس مناسبت سے متعلقہ تنظیم کے بانی ڈاکٹر محمد مبین ہاشمی نے کہا کہ ‘عراقی تنظیم’ کی شکل میں جو پیڑ لگایا تھا اب وہ ثمر آور ثابت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم سماج میں کلال برادری کی حالت شروع سے کمزور رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ تعلیم سے بیزاری ہے۔ موصوف نے اس موقع سے آگے کہا کہ عراقی برادری کے کمزور طلبہ وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے لئے تنظیم کے بینر تلے بہتر نظم و نسق کیا جائے گا ساتھ ہی انکی تعلیم کی راہ میں حائل تمام دشواریاں حل کی جائیں گی ۔ ڈاکٹر محمد مبین نے مزید کہا کہ وہی قوم ترقی کے اعلی منازل پر فائز ہےجو تعلیمی زیور سے مزین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی برادری کے جو بھی طلبہ میڈیکل کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں انکی بھر پور مدد کی جا ءے گی ۔ استاد شاعر اور ادیب
ڈاکٹر تفضیل احمد تفضیل نے عراقی برادری کے طلبہ وطالبات کو تعلیم سے جوڑنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ برادری تعلیمی،سماجی اور سیاسی اعتبار سے نہایت پسماندہ ہے۔اس لیے اسے ہر اعتبار سے ترقی دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر اورنگزیب صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج سماج کا ہر طبقہ تعلیم کے میدان میں آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے لیکن افسوس کلال برادری کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے ،لہذا ہماری نئی نسلوں کی بہتر آبیاری کی اشد ضرورت ہے ۔ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر امیر الدین نے متعلقہ تنظیم کو مضبوط اور پائیدار بنانے اور اردو تعلیم و تعلم کے حصول پر بھی زور دیا ۔دیگر خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر اظہر صاحب، مختار احمد، شاہد اقبال وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پروگرام کی صدارت انجنیر فخر عالم نے کی۔انہوں نے اپنے صدارتی کلمات میں تنظیم کو ملک گیر سطح پر وسعت دینے کی بات کہی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کلال برادری کے لیے جتنا ممکن ہوسکے مدد کی جائے گی۔ تقریب کی نظامت کی ذمہ داری آل بہار اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد امان اللہ نے بحسن و خوبی انجام دی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر علی کلال صاحب جہان آباد موجود تھے۔ موصوف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سونے کا نہیں بلکہ انقلاب کا ہے۔ آپ لوگ بیدار ہوں، عراقی تنظیم کو تنظیمی سطح پر تحریک دیں، یہ برادری ہر محاذ پر پسماندہ ہے۔ اس لیے اسے زندگی کے مین اسٹریم میں لانے کے لئے متحدہ طور پر کوشش کریں۔ اس کے لیے ہمیں بھی سکھ اور مارواڑوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ تنظیم کی شاخیں ضلعی، ریاستی اور ملکی سطح پر قائم کی جائے۔ طلبہ وطالبات کی اعلی تعلیم کے لئے بیت المال کا بہتر نظم کیا جائے اس کے ساتھ ہی پنجابیوں اور مارواڑیوں کی طرح متحد ہو کر اپنی برادری کے لیے بے لوث کام کیا جائے تبھی ہماری برادری سر خرو و کامیاب ہو سکتی ہے۔ پروگرام میں آنے والے سبھی مہمانوں کا اعزاز بھائی افضل صاحب نے گرمجوشی سے کیا اور ان کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام میں شامل سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تنظیم کی طرف سے اردو و ہندی صحافت کے میدان میں بہتر کارکردگی انجام دے رہے صحافیوں میں ڈاکٹر عقیل مشتاق، روزنامہ ہندستان ، عزیر سالم روزنامہ قومی تنظیم’ مہر عالم تیمی روزنامہ سمے ایکسپریس کو ‘عراقی تنظیم کے بانی اور چمپارن کے مشہور نیو رو لوجی ڈاکٹر محمد مبین ہاشمی و دیگر کے ہاتھوں، بکے، مو منٹو ،قلم اور شال اوڑھاکر عزت افزائی کی گئ۔ وہیں میٹرک و انٹر کے امتحانات میں اول پوزیشن سے کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات یاسر عرفات،ساجد عالم،چاندنی، محمد مجتبیٰ، محمد تنویر عامر،محمد توقیر عالم، نفیسہ خاتون، ساحل اقبال، ثانیہ پروین،کیف علی، الطاف حسین،محمد آزاد ہاشمی وغیرہم کو مو منٹو و میڈل دے کر انکی ہمت افزائی کی گئی ۔ عید ملن تقریب کے موقع پر محمد شرف الدین ،ڈاکٹر تفضیل احمد تفضیل ،شمس تبریز ،اظہر عالم ،محمد شاکر ،محمد اورنگزیب ،ایڈووکیٹ خورشید عالم ،شاہد جمیل ،ڈاکٹر محمد اظہر ،انجنیر محسن عالم ،محمد اعظم، ریاض احمد ، شبیر احمد ، ماسٹر انوار احمد، راشد انور،محمد شرف الدین ،صایمہ پروین ،سرور عالم ، تنظیم کے سبھی ذمہ داران کے علاوہ عراقی برادری کے سیکڑوں افراد موجود تھے۔

Tags: عراقی تنظیمعید ملن تقریبموتیہاری
ShareTweetSend
Previous Post

تین امریکی نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں ہند نژاد شخص مجرم قرار

Next Post

اے ایم یو میں بی ایس سی، بی کام اور بی اے آنرز کےلئے داخلہ امتحانات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اے ایم یو کے طلباء نے جی 20 سے متعلق پروگراموں میں حصہ لیا

اے ایم یو میں بی ایس سی، بی کام اور بی اے آنرز کےلئے داخلہ امتحانات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In