غزہ: فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے پوتیاں شہید ہوگئے ۔ پوتے پوتیوں کی میتوں کے سامنے بزرگ کے روتے ہوئے مخاطب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
A Palestinian grandfather in Gaza lost all his grandchildren to an Israeli air strike.
— dunia ???? (@missfalasteenia) November 10, 2023
He then says:
“Tell the messenger of God, that the Muslims have failed us.” ???? pic.twitter.com/symuTUAMLl
بزرگ دادا نےکہا کہ ’میرے پوتے پوتیو! اللہ کے رسول ﷺ سے کہنا، میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ تک یہ پیغام پہنچانا کہ آپ ﷺ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ اس امت نے ہمیں ناکام کیا ہے، اے اللہ کے رسول ﷺہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ ﷺ کی امت تماشا دیکھتی رہی‘۔بزرگ اپنے شہید پوتے پوتیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’جب تمہاری نبی مہربان حضرت محمد مصطفی ﷺ سے ملاقات ہو تو کہنا کہ اے اللہ کے رسول ﷺآپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا‘۔
شہید بچوں کا دادا اپنے پوتی پوتوں کی میتوں سے مخاطب ہو کر یہ کہتا رہا کہ اے میرے بچو جب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے تمہاری ملاقات ہو تو انہیں یہ ضرور بتانا کہ جب غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا تھا تو آپ کی امت خاموشی سے ہمارا تماشا دیکھتی رہی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں اور اب ایک ایسے ہی بزرگ فلسطینی کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے پوتے پوتیاں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔