جمعہ, نومبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایلون مسک کوٹوئٹر کے لئے ‘احمق’ کی تلاش

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 21, 2022
in اخبارجہاں
0
ٹویٹر کے لئے سینئر منتظمین کے گروپ کی تشکیل
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن(ایجنسیاں):الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک جب سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک بنے ہیں، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ان پر تنقید ہو رہی ہے وہیں ان کے بطور سی ای او ٹوئٹر مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔مسک اپنے ناقدین کومختلف انداز میں جواب دیتے رہتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے صارفین سے ایک سوال پوچھا اور اس کے نتائج پر عمل درآمد کا بھی اعلان کردیا۔
مسک نے پیر کو ایک پول کے ذریعے صارفین سے سوال کیا کہ آیا انہیں ٹوئٹر کے سربراہ کے طور پر دست بردار ہوجانا چاہیے؟ اس پول پر ایک کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ صارفین نے رائے کا اظہار کیا ، جس میں اکثریت کا جواب ان کے مستعفی ہونے کے حق میں تھا۔
مسک کے پول پر 57 اعشاریہ پانچ فی صد نے جواب دیا کہ ہاں انہیں ٹوئٹر کی سربراہی سے ہٹ جانا چاہیے جب کہ 42 اعشاریہ پانچ کی رائے تھی کہ انہیں سی ای او رہنا چاہیے۔اس پول کے بعد ایلون مسک نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”جیسے ہی مجھے کوئی اتنا احمق مل جائے گا جو میری نوکری لے سکے، میں سی ای او کے طور پر استعفیٰ دے دوں گا۔ اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرورز ٹیمز چلاؤں گا۔”
لیکن ٹوئٹر کے مالک کو ان کا متبادل ملے گا یا نہیں اس کے بارے میں تو کسی کو علم نہیں۔البتہ ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد مسک نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا میں بھی کچھ سرمایہ کاروں کو الگ کردیا ہے، جو اس بارے میں فکرمند ہیں کہ ٹوئٹر مسک کی بہت زیادہ توجہ لے رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس ‘ کے مطابق ایلون مسک کے کچھ اقدامات نے صارفین اور ٹوئٹر کے ایڈورٹائزرز کو بھی پریشان کردیا ہے۔ ان اقدامات میں ٹوئٹر کی آدھی افرادی قوت کو فارغ کرنا، کنٹریکٹ کانٹینٹ ماڈریٹرز کو جانے دینا اور ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ایڈوائزرز کی کونسل کو ختم کرنا شامل ہیں۔
ٹوئٹر کمپنی نے 2016 میں سیفٹی ایڈوائزر کونسل تشکیل دی تھی جس کا مقصد پلیٹ فارم پر نفرت انگیز تقاریر، بچوں کے استحصال، خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا تھا۔ایلون مسک جو ایک اسپیس ایکس نامی راکٹ کمپنی بھی چلاتے ہیں، وہ پہلے ہی یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ ٹوئٹر کے سی ای او کے لیے کسی کو تلاش کرنا کتنا مشکل ہوگا۔
مسک گزشتہ اتوار کو اپنے ٹوئٹر فالوورز سے بات کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی جگہ لینے والے شخص کو ایسی کمپنی چلانے میں ‘بہت زیادہ تکلیف ہوگی جو ان کے بقول ”دیوالیہ ہونے کی تیز رفتار لین” میں ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ کوئی بھی ایسی نوکری نہیں چاہتا جو حقیقت میں ٹوئٹر کو زندہ رکھ سکے۔ کوئی جانشین نہیں ہے۔

Tags: 'احمق'ایلون مسکٹوئٹر
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم کا انتقال

Next Post

سرسا میں این آئی اے کا چھاپہ، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سرسا میں این آئی اے کا چھاپہ، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

سرسا میں این آئی اے کا چھاپہ، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In