اتوار, دسمبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کولگام میں تصادم ،چار ملی ٹینٹ ڈھیر، ایک فوجی بھی شہید

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 7, 2024
in خاص خبریں
0
کولگام میں تصادم ،چار ملی ٹینٹ ڈھیر، ایک فوجی بھی شہید
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،06جولائی(یو این آئی)جنوبی ضلع کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں ایک فوجی جوان اور چار ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے موٹر گام میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ابھی موٹر گام کولگام میں تصادم کی خبر کانوں میں گونج ہی رہی تھی کہ چار کلومیٹر کی دوری پر واقع چینی گام فرصل میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چینی گام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔حکام کے مطابق چینی گام میں چار ملی ٹینٹوں کی لاشیں دکھائی دی ہیں اور وہاں پر فائرنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔اس سے قبل پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ کولگام کے موٹر گام اور چینی گام فرصل میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ کولگام میں دو مقامات پر تصادم آرائیوں کے دوران چار ملی ٹینٹ مارے گئے ۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز جاری تھا ۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردھی نے ہفتے کی شام کو بتایا کہ کولگام کے چینی گام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ ملی ٹینٹوں کی لاشیں نظر آئی ہیں تاہم انکاونٹر اختتام پذیر ہونے کے بعد ہی مہلوکین کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔ان باتوں کا اظہار آئی جی نے کولگام میں آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسزکو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ کولگام کے چینی گام علاقے میں ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا ہے۔

آئی جی کے مطابق جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ان کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔آئی جی کشمیر سے جب سوال کیا گیا کہ چینی گام میں کتنے ملی ٹینٹ مارے گئے تو انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی لاشیں دکھائی دی ہیں تاہم آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی جانکاری فراہم کی جائے گی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے مزید بتایا کہ سیکورٹی کے نظریہ سے یہ آپریشن کامیاب رہا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

Tags: آپریشنتصادمسری نگرفائرنگفوجی جوانکولگاممحاصرےملی ٹینٹمہلوکین
ShareTweetSend
Previous Post

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا ہاتھرس دورہ

Next Post

اسلام کی دعوت سے متعلق بنگال کے وزیرفرہاد حکیم کے بیان پر تنازعہ شروع

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسلام کی دعوت سے متعلق بنگال کے وزیرفرہاد حکیم کے بیان پر تنازعہ شروع

اسلام کی دعوت سے متعلق بنگال کے وزیرفرہاد حکیم کے بیان پر تنازعہ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In