پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پریورپی یونین کا”سخت ردعمل”

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 25, 2022
in خاص خبریں
0
ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پریورپی یونین کا”سخت ردعمل”
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ایران میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو’’غیرمنصفانہ‘‘اور’’ناقابل قبول‘‘ قراردیا ہے جبکہ تہران حکومت نے ملک میں بدامنی کے خلاف کوئی بھی رورعایت نہ برتنے کاعزم کیا ہے۔ یہ اطلاع العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر میں دی گئی ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے اتوارکوجاری کردہ ایک بیان میں بوریل نے کہا:’’یورپی تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے لیے،غیرمتشدد مظاہرین کے خلاف طاقت کا وسیع پیمانے پراورغیرمتناسب استعمال غیر منصفانہ اور بالکل ناقابل قبول ہے‘‘۔
ایران میں 16ستمبر کو نامناسب سرپوش اوڑھنے کی پاداش میں 22 سالہ مہسا امینی کی مذہبی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے بعد سے پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔امینی کو13 ستمبر کواخلاقی پولیس المعروف مذہبی پولیس نے دارالحکومت تہران میں مبیّنہ طور پرملک میں نافذالعمل لباس کے سخت ضابطۂ اخلاق پرعمل نہ کرنے پرگرفتار کیا تھا۔
اس کے تین روزبعد ایک اسپتال میں ان کی پُراسرارحالات میں موت واقع ہوگئی تھی۔ان کی ہلاکت کے واقعے کے ردعمل میں ایران کے مختلف شہروں میں رات کے وقت احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
ان احتجاجی ریلیوں پر سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔مہلوکین اور زخمیوں میں زیادہ ترمظاہرین ہیں لیکن ان میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔بعض آزاد ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اورمظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags: احتجاجایرانکریک ڈاؤنیوروپی یونین
ShareTweetSend
Previous Post

جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام ’سدبھاؤنا سنسد‘ کاانعقاد

Next Post

یوکرین نے درجنوں ایرانی ڈرونز مار گرائے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یوکرین نے درجنوں ایرانی ڈرونز مار گرائے

یوکرین نے درجنوں ایرانی ڈرونز مار گرائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In