بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام ’سدبھاؤنا سنسد‘ کاانعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 25, 2022
in آئینہ شہر
0
جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام ’سدبھاؤنا سنسد‘  کاانعقاد
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز): مذہبی منافرت اورا سلامو فوبیا کو بھارت کی سرزمین سے ختم کرنے اور ہندوستانیت و انسانیت کے فطری جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام بمقام مدنی ہال صدر دفتر جمعیۃ ’سدبھاؤنا سنسد‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ سنسد صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کے زیر سرپرستی ملک بھر میں ہو رہے ایک ہزار سدبھاؤنا سنسدوں کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ بہار، اترپردیش، مغربی بنگال، تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بھی سدبھاؤنا سنسد منعقد ہوئے، جس میں سبھی مذاہب کے رہ نماؤں نے شرکت کی اور مشترکہ طور پر قومی یک جہتی اور امن کا پیغام دیا۔
نئی دہلی میں واقع سدبھاؤنا سنسد میں اتحادو ہم آہنگی کا دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا، مذہی رہنماؤں نے ہاتھ اٹھا کر اتحاد کا سنکلپ لیا۔ اس موقع پر اہم ہندو مذہبی رہنما شری بابا سدھ جی مہاراج سروسنچالک گئوشالہ نوئیڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کا سماج ہند اور مسلمان دونوں کی نظام ترکیبی سے بنا ہے، جو شخص چاہے وہ کسی مندر کا پوجاری ہو یا کسی مسجد کا امام، اگر وہ سماج کو توڑنے کی تعلیم دیتا ہے، تو وہ سماج دشمن عنصر ہے، ایسے لوگوں کا حقہ پانی بند کر دینا چاہیے، انھوں نے پیغام دیا کہ تمام ہندوستانیوں کے آباء و اجداد ایک تھے اور سبھی کا تعلق اسی ملک کی مٹی سے ہے، اس لیے ایک دوسرے کو طاقت سمجھیں اور اپنے پرُوجوں کی روح کو خوش کرنے کے لیے اتحاد و ہم آہنگی قائم کریں۔
اپنے افتتاحی کلمات میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ سدبھاؤنا سنسد کا یہ دوسرا مرحلہ ہے، گزشتہ ماہ ہم نے سو سے ز ائد مقامات پر پروگرام منعقد کیے تھے، اس بار بھی ملک کے کئی حصوں میں پروگرام ہو رہا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کا یہ امتیاز ہے کہ اس نے ملکی و ملی تحریک میں ہمیشہ اشتراک و اتحاد سے کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان بہت ہی خوبصورت ملک ہے، اس کی رفعت و بلندی اس حقیقت میں پنہاں ہے کہ یہاں سبھی مذاہب کے لوگ صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں، ان کے گھرو آنگن ایک دوسرے سے ملے جلے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو رشتوں کے ناموں سے پکارتے ہیں۔ اس لیے اس ملک میں نفرت پھیلانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔ انھوں نے ایک تاریخی واقعہ بھی سنایا کہ کس طرح ایک غیر مسلم نوین چند بلب بھائی بھاٹیہ نے گجرات زلزلہ 2001ء کے بعد کچھ بھج علاقے میں جمعیۃ کے رفاہی کاموں کے لیے اپنی زمین ہدیہ کی تھی۔
مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ مجھے بحیثیت ہندوستانی مسلمان یہ عرض کرنا ہے کہ مجھے کسی سے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ہندوستان میرا ماتر بھومی ہے اور پترک بھومی بھی، کیوں کہ ابوالبشر آدم علیہ السلام پر پیغام حق سب سے پہلے اسی سرزمین پر نازل ہوا تھا۔ انھوں نے اس افواہ کا جواب دیا کہ مسلمان اس ملک میں ایک ہزار سالوں سے ہوتے ہوئے بھی اقلیت میں ہیں، پھر وہ آنے والے سالوں میں کس طرح اکثریت میں ہو سکتے ہیں۔ جو بھرم پھیلانا چاہتے ہیں، وہ درحقیقت اس ملک سے محبت نہیں کرتے۔ انھوں نے جمعیۃ علماء ہند کی ستائش کی کہ اس نے آج تاریکی کے دور میں محبت کا چراغ روشن کیا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی نے کہا کہ جہاں یہ حقیقت ہے کہ مذہب لوگوں کو جوڑنے اور متحد کرنے کی تعلیم دیتا ہے، وہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ آج مذہب کو ہی بنیاد بنا کر کچھ لوگ نفرت وفرقہ بندی پیدا کر رہے ہیں۔ اس لیے یہ وقت کی بڑی ضرورت ہے کہ سچے مذہب پسند لوگ ان جھوٹے مذہب پسندوں کو بے نقاب کریں اور اپنی ذمہ داری سمجھ کر ان کے خلاف متحدہ آواز بلند کریں۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند کے پیغام امن و محبت کے فروغ کا ہی نتیجہ ہے کہ آج موہن بھاگوت جی نے یہ راستہ اختیار کیا ہے۔ اس لیے ضرورت ہے کہ مقامی سطح پر اہل مذاہب کا ایک گروپ بنے جو آپس کے مسائل کو حل کرے، اسی مقصد سے جمعیۃ سدبھاؤنا منچ بھی قیام عمل میں آیا ہے۔
شری ہرجوت سنگھ جی مہاراج( ہلدوانی) نے کہا کہ سبھی دھرم گروؤں ستیہ کی رکشا کرنے کاعزم کرنا چاہیے۔ اس لیے کہ آج شر اور جھوٹ مذہب کے لبادے میں چھپا ہوا ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ سدبھاؤنا منچ کے کنوینر مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے سدبھاؤنا سنسد کی طرف سے دس نکاتی سنکلپ پتر بھی پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے (1) دیش، سماج کی سیوا، حفاظت اور اس کی ترقی کے لیے ہم سب ہمیشہ تیار رہیں گے۔ (2) سیاست و دھرم کے مسئلے میں ٹکراؤ سے گریز کریں گے۔ (3) چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مذہب اور سیاسی پارٹی سے ہو، ہم سب ملک میں امن و اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے یک جٹ ہیں۔ (4) کسی مذہب اور مذہبی عظیم شخصیات کے خلاف بے ہودہ بیان بازی سے اجتناب کریں گے۔ (5) اگر کہیں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہوتا ہے تو فوراً ہم سب خاص کر علاقے کی ساجھا کمیٹی آپس میں بیٹھ کر حل کرانے کی کوشش کرے گی (6) بلاتفریق مذہب و ملت غریب اور پریشان حال لوگوں کی کھلے دل سے مدد کریں گے- (7) اپنے اپنے علاقوں میں سدبھاؤنا کا پروگرام منعقد کریں گے۔ (8) شہر و قصبہ کے چوراہوں پر سدبھاؤنا کیمپ لگائیں گے۔ (9) جگہ جگہ سدبھاؤنا یاترا نکالیں گے۔ (10) مانوتا کا سندیش اور پیام انسانیت کا جذبہ لوگوں میں مضبوط ومستحکم کریں گے۔

Tags: ’سدبھاؤنا سنسد‘جمعیۃ علماء ہند
ShareTweetSend
Previous Post

انکتا بھنڈاری کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

Next Post

ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پریورپی یونین کا”سخت ردعمل”

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پریورپی یونین کا”سخت ردعمل”

ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پریورپی یونین کا"سخت ردعمل"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In