لکھنؤ:(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جےپی حکومت نے ریاست میں نظم ونسق اور آئین کا راج ختم کردیا ہے اور حکومت انتقام کے جذبے سے لوگوں کے گھروں کو زمیں دوز کررہی ہے۔
یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جےپی کی لاقانونیت سے سبھی لوگ پریشان ہیں۔ بی جےپی حکومت نے اپنے پورے میعاد کار میں بدلے کے جذبے سے کام کیا ہے۔ سیاسی مخالفین کے ساتھ ناانصافی اور انتقامی کاروائی کی ہے۔ حکومت انتقام کے جذبے سے لوگوں کے گھروں کو گرارہی ہے۔ بے قصور افراد کے گھر۔ کنبے کو اجاڑا جارہا ہے۔ اقتدار کی طاقت کے غرور کی وجہ بی جےپی حکومت نے اخلاقی اور انسانی بھی نہیں رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اب تک کی سب سے منفی کام کرنے والی حکومت ہے۔ اس حکومت نے پورے میعاد کار میں ترقی کے بجائے تباہی کا ہی کام کیا ہے۔ لوگوں کو گھر گرائے، ترقیاتی کاموں کو روکا، انہیں برباد کیا اور بدعنوانی کا چو طرفہ بول بالا ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جےپی حکومت ریاست کے نظم ونسق سنبھالنے میں ناکام رہی ہے۔ نظم ونسق کو برباد کردیا گیا ہے۔ اس حکومت نے لوگوں کو گھر۔ کنبے اور زندگی کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ قتل، لوٹ ،عصمت دری کے واقعات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ کاروباری لوٹے جارہے ہیں۔ اسی ہفتے سلطان پور، امبیڈکر نگر میں کاروباریوں کے ساتھ لوٹ کی واردات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کئی اضلاع میں قتل کے واردات پیش آئے۔ خواتین اور بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات لگاتار ہورہے ہیں۔ حکومت نظم ونسق بہتر کرنے، ترقی کرنے اور عوام الناس کی مدد کرنے کے بجائے سماج کو تقسیم کا غیر آئینی کام کررہی ہے۔
بی جے پی کی استحصال کرنے والی پالیسیوں سے کسان، نوجوان، کاروباری، ملازم، مزدور سبھی دکھی اور پریشان ہیں۔ آج کسانوں کو ڈی اے پی اور دیگر کھادیں نہیں مل رہی ہیں۔ بی جےپی نے ساری کھاد دبارکھی ہے اور کھاد کی کالا بازاری کررہے ہیں۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ ڈی اے پی اور پی ڈی اے دونوں میں الفاظ کی یکسانیت ہے اور یہ بھی کہ یہ دونوں ہی بی جےپی کی زوال کو اور تیز کردیں گے۔ جتنا کسان سمان کے نام پردیا جارہا ہے۔ اس سے زیادہ کھاد کی کالا بازاری سے لیا جارہا ہے۔ بی جےپی اقتدار سے عاجز عوام بی جےپی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے پر عزم ہیں اور بی جے پی حکومت سے نجات کے لئے اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں متحد ہوکرووٹنگ کے لئے تیار ہیں۔