ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

مشہوربرطانوی "ماہرِمگرمچھ” کا کتوں کے ساتھ جنسی درندگی کا اعتراف

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 26, 2023
in اخبارجہاں, جرائم
0
مشہوربرطانوی "ماہرِمگرمچھ” کا کتوں کے ساتھ جنسی درندگی کا اعتراف
0
SHARES
248
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بی بی سی اور نیشنل جیوگرافک کے ساتھ کام کرچکی معروف شخصیت نے آسٹریلیا کی ایک عدالت اپنا گناہ قبول کیا

سڈنی : آسٹریلیا کی ایک عدالت میں مگرمچھوں کے مشہور برطانوی ماہر نے جانوروں سے سیکس کرنے سمیت 60 الزامات میں اعتراف جرم کیا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ ایڈم برٹن نے درجنوں کتوں سے تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بنائیں۔ ان کتوں میں سے اکثریت اس تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔اس کے بعد ایڈم برٹن یہ ویڈیوز آن لائن نشر کر دیا کرتے تھے جہاں سے وہ بچوں سے بدسلوکی کا مواد بھی حاصل کیا کرتے۔ایڈم برٹن ایک مشہور ماہر حیوانیات ہیں جنھوں نے بی بی سی اور نیشنل جیوگرافک کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کے اعتراف جرم کے بعد سزا سنائی جائے گی۔ناردرن ٹیریٹری سپریم کورٹ میں سوموار کے دن سماعت کے دوران استغاثہ نے ان کے خلاف مقدمہ پیش کیا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایڈم برٹن کے جرائم کی زیادہ تر تفصیلات اتنی پریشان کن ہیں کہ ان کو شائع نہیں کیا جا سکتا۔ یہ جرائم اتنے بھیانک ہیں کہ عدالت میں سماعت کرنے والے جج نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں۔مقامی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس مائیکل گرانٹ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ مقدمے کے حقائق ’نفسیاتی جھٹکا‘ لگا سکتے ہیں جس کے بعد انھوں نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے سکیورٹی افسران اور جونیئر عدالتی حکام کو باہر جانے کی اجازت دی۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ایڈم برٹن سنہ 2014 سے جانوروں میں اذیت پسندانہ جنسی دلچسپی رکھتے تھے اور اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ ساتھ انھوں نے کتوں کے مالکان کو بھی چالاکی سے اپنے پالتو جانور ان کے حوالے کرنے پر قائل کیا۔عدالت میں بتایا گیا کہ ایڈم برٹن ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو تلاش کرتے جو سفری یا کام کی وجوہات کی بنا پر اپنے پالتو جانور کسی کے حوالے کرنے کے خواہشمند ہوتے اور پھر ان سے تعلق قائم کرنے کے بعد ان کے جانور لے لیتے۔جب یہ افراد اپنے پرانے پالتو جانور کے بارے میں ایڈم سے رابطہ کرتے تو ان کو پرانی تصاویر بھیج دی جاتیں اور ’جھوٹی کہانیاں‘ سنائی جاتیں۔حقیقت میں ایڈم برٹن ان جانوروں کو جنسی اذیت کا نشانہ بناتے جس کے لیے انھوں نے ریکارڈنگ آلات سے بھرپور ایک کنٹینر رکھا ہوا تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایڈم نے اس کنٹینر کو ’ٹارچر روم‘ کا نام دیا ہوا تھا جہاں سے ریکارڈ ہونے والی جرائم کی ویڈیوز وہ فرضی ناموں سے آن لائن شائع کر دیا کرتے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو پولیس تک پہنچائی گئی جس نے اپریل 2022 میں ان کو گرفتار کر لیا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ایڈم نے گرفتاری سے قبل 18 ماہ میں 42 کتوں کو جنسی اذیت کا نشانہ بنایا جن میں سے 39 ہلاک ہو گئے۔ایڈم برٹن کو گرفتاری کے بعد سے ریمانڈ کے تحت حراست میں رکھا گیا اور اب دسمبر میں انھیں سزا سنائے جانے کے موقع پر ہی عدالت لایا جائے گا۔یارک شائر میں پیدا ہونے والے ایڈم برٹن 20 سال قبل برطانیہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئے جہاں انھوں نے مگرمچھوں پر کام شروع کیا۔حیوانیات میں پی ایچ ڈی کی مدد سے ایڈم نے اپنی مہارت سے ایک عالمی شہرت قائم کی۔ وہ چارلس ڈارون یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے اور ایک بار اپنی پراپرٹی پر مشہور برطانوی ماہر حیوانیات اور براڈ کاسٹر ڈیوڈ ایٹن بورو کی سیریز کی شوٹنگ کے موقع پر ان کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔

Tags: جنسی درندگیماہرِمگرمچھمعروف شخصیت
ShareTweetSend
Previous Post

وحیدہ رحمان کو ملے گا دادا صاحب پھالکےایوارڈ

Next Post

ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ واشنگٹن کی درخواست مسترد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ واشنگٹن کی درخواست مسترد

ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ واشنگٹن کی درخواست مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In