ہفتہ, مئی 24, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ واشنگٹن کی درخواست مسترد

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 26, 2023
in اخبارجہاں
0
ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ واشنگٹن کی درخواست مسترد
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہےکہ اس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی واشنگٹن کا دورہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔وائس آف امریکہ کی اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد ایران کے قونصلر مفادات کے سیکشن کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ” ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایرانی حکام اور غیر ملکی حکومتوں کے دیگر اہلکاروں کو اقوامِ متحدہ سے متعلق کاموں کے لیے نیویارک آنے کی اجازت دیں۔ لیکن ہم انہیں واشنگٹن ڈی سی جانے کی اجازت دینے کے پابند نہیں ہیں۔”
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن ڈی سی جانے کی درخواست کی تھی جسےمحکمۂ خارجہ نے مسترد کر دیا۔میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی شہریوں کی غلط طور پر حراست اور اس کی کی جانب سے دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کے پیش نظر، ہم نہیں سمجھتے کہ اس صورت میں اس درخواست کو منظور کرنا مناسب یا ضروری تھا۔ایران نے گزشتہ ہفتے پانچ امریکی شہریوں کو قیدیوں کے تبادلے میں ملک سےجانے کی اجازت دی تھی جس میں امریکہ نے جنوبی کوریا میں منجمد چھ ارب ڈالر کے مساوی ایرانی اثاثے واگزار کرکے قطر کے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا بھی انتظام کیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے ان قیاس آرائیوں کو غیر اہم قرار دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ وسیع تر سفارتی پیش رفت کا باعث بن سکتا ہے، جیسے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی وغیرہ۔عرب نیوز ویب سائٹ ‘عوامی میڈیا’ نے سب سے پہلے امیر عبداللہیان کے واشنگٹن آنے کی امید کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔ اگر وہ واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرتے تو یہ 14 سالوں میں کسی ایرانی وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ ہوتا۔رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امیر عبداللہیان نے کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر قونصلر آپریشن کا جائزہ لینا چاہتے تھے لیکن ان کا مقصد مثبت ماحول پیدا کرنا بھی ہو سکتا تھا۔امریکہ اور ایران کے تعلقات اس وقت منقطع ہو گئے جب اسلامی انقلابیوں نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیا تھا اور 1979 میں مغرب نواز شاہ کا تختہ الٹنے والے انقلاب کے بعد امریکی سفارت کاروں کو 444 دنوں تک یرغمال بنا لیا تھا۔ واشنگٹن میں ایرانی قونصلر مفادات کی دیکھ بھال پاکستان کرتا ہے۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ، اقوامِ متحدہ کے میزبان کے طور پر ایک معاہدے کے تحت، تمام رکن ممالک کے نمائندوں کو نیویارک شہر کا سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن بعض ایسے ممالک کے حکام کی شہر سے باہر نقل و حرکت پر پابندی لگاتا ہے جنہیں دشمن سمجھا جاتا ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ تو ایران کے معاملے میں اور بھی آگے بڑھ گئی تھی اور ایرانی حکام کو نیویارک کے چند محلوں تک محدود کر دیا تھا۔

Tags: اقوامِ متحدہایرانی وزیرِ خارجہجنرل اسمبلیدورہ واشنگٹن
ShareTweetSend
Previous Post

مشہوربرطانوی "ماہرِمگرمچھ” کا کتوں کے ساتھ جنسی درندگی کا اعتراف

Next Post

سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار میں اردو کلاسز کا آغاز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار میں اردو کلاسز کا آغاز

سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار میں اردو کلاسز کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In