علی گڑھ:شعبۂ شیعہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں ایم اے فائنل کے طلبا کے لئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا آغاز مولانا احمد مجلسی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ صدر شعبۂ دینیات پروفیسر ڈاکٹر سید طیب رضا نقوی نے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بہترین مستقبل کے لئے دعا کی۔ ڈاکٹر اصغر اعجاز قائمی ایسوسی ایٹ پروفیسر نے طلباء کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کے تعلیمی رجحانات پر گفتگو کی مولاناعرفان حیدر، شانم فاطمہ ،گل زہرا اور مولانا شہنشاہ حیدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شفیق اساتذہ کی سرپرستی حاصل رہی ہے ہمیں جو تعلیم دی گئی ہے ہم اسے اپنے کردار میں ڈھالنے کی کوشش کریں گے ۔اس کے بعد مولانا احمد کاظمی کی دعاپر جلسہ کا اختتام ہواجلسے میں اساتذہ میں ڈاکٹر فیاض حیدر، ڈاکٹر ہادی رضا تقوی نے بھی بچوں کی حو صلہ افزائی کی نظامت کے فرائض ایم اے فائنل کے طالب علم شہنشاہ حیدر نے انجام دئیے۔ پروگرام میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں مختصر ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔