پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو معطل کر دیا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 16, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو معطل کر دیا
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنسیاں)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ‘آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن’ کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بعض خبروں کے مطابق فیفا نے یہ قدم بھارتی ادارے میں ‘تیسرے فریقین کی غیر ضروری مداخلت’ کی وجہ سے اٹھایا ہے۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 15اگست پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ فٹ بال کے بھارتی ادارے ‘آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے بھارت کی فٹبال کی تمام بین الاقوامی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوں گی۔
فیفا کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ ”تیسرے فریقین کے جانب سے غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے” فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اس کے مد نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی ادارے کی اس کارروائی کے سبب بھارت اس برس اکتوبر میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ گیارہ سے 30 اکتوبر کے درمیان ہونا طے تھا، تاہم فیفا کے تازہ ترین فیصلے کی وجہ سے یہ بھارت میں منعقد نہیں ہو سکتا۔
عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے اگلے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ فیفا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب بھی کھیل اور نوجوانوں کے امور کی بھارتی وزارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اسے امید ہے کہ اس کا کوئی مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے مئی میں ‘آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو پوری طرح سے تحلیل کر دیا تھا۔ عدالت نے ایک تین رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور ادارے کے آئین میں ترمیم کرنے کے ساتھ ہی 18 ماہ سے زیر التواء انتخابات کرانے کو بھی کہا تھا۔”
اس کے رد عمل میں فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اے ایف سی کے جنرل سکریٹری ونڈسر جان کی قیادت میں بھارتی حکام سے ملاقات کے لیے ایک وفد بھارت بھیجا تھا۔ عالمی ادارے نے اے آئی ایف ایف کو جولائی کے اواخر تک اپنے قوانین میں ترمیم کرنے اور 15 ستمبر تک انتخابات مکمل کرنے کا روڈ میپ سونپا تھا۔
فیفا نے اپنے ایک بیان میں کہا، ” جب فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اختیارات کو اپنے ہاتھ میں لینے والی ایڈمنسٹریٹرز کی کمیٹی کو منسوخ کر دیا جا تا ہے، اور اے آئی ایف ایف روزمرہ کے معاملات پر اپنا مکمل کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیتی ہے، تو معطلی کے اس حکم کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ ”
اس ماہ کے اوائل میں ایک عدالت نے فوری طور پر انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ منتخب کمیٹی صرف تین ماہ کی مدت کے لیے ہی ایک عبوری طور پر کام کرے گی۔ جرمن خبررساں ادارہ ڈوئچ ویلے کی خبر کے مطابق فیفا کے قوانین کے مطابق رکن فیڈریشنز کو اپنے اپنے ممالک میں قانونی اور سیاسی مداخلت سے پوری طرح آزادا ہونا لازمی ہے۔ فیفا اس سے پہلے بھی اسی طرح کے خدشات کے پیش نظر دیگر ممالک کی قومی ایسوسی ایشنز کو معطل کر چکا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

اکشے کمار کی فلم ’رکشابندھن‘ شائقین کو متوجہ کرنے میں ناکام

Next Post

ٹارگیٹ کلنگ میں ایک اورکشمیری پنڈت کی موت سے خطے میں کہرام

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ٹارگیٹ کلنگ میں ایک اورکشمیری پنڈت کی موت سے خطے میں کہرام

ٹارگیٹ کلنگ میں ایک اورکشمیری پنڈت کی موت سے خطے میں کہرام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In