پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بالآخرصحافی صدیق کپن کورہائی مل گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 2, 2023
in خاص خبریں
0
بالآخرصحافی صدیق کپن کورہائی مل گئی
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): بالآخرجنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے صحافی صدیق کپن کو ضمانت کے بعد آج رہا کردیا گیا ہے۔ انہیں دو سال سے زائد عرصے سے بغیر ٹرائل کے حراست میں رکھا گیا تھا۔ جنوب مغربی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے صحافی صدیق کپن کو 28 ماہ جیل میں بند رہنا پڑا۔ خیال رہے کہ لکھنؤ کی ایک عدالت نے کل ہی صدیق کپن کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ البتہ خصوصی عدالت کے جج جو ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کر رہے ہیں، بار کونسل انتخاب میں مصروف تھے جس کی وجہ سے بدھ کو ان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی تھی یوں آج انہیں جیل سے آزادی ملی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضمانت کی شرائط کے مطابق صدیق کپن کو آئندہ چھ ہفتوں تک دہلی میں ہی رہنا ہوگا اور ہر پیر کو حضرت نظام الدین کے تھانے میں حآضری بھی لگانی ہوگی،یعنی یہاں انہیں ہر ہفتے رپورٹ کرنا ہوگا۔
صدیق کپن کو پانچ اکتوبر 2020 کواس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ہاتھرس میں ایک دلت خاتون کی مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے معاملے کی رپورٹ کے لیے ہاتھرس جا رہے تھے۔ اس واقعے کے خلاف پورے ملک میں کئی دنوں تک احتجاج جاری رہا تھا۔صحافی صدیق کپن کے ساتھ مزید تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن میں ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل تھا۔
پولیس نے پہلے ان کے خلاف ذات برادری کی بنیاد پر بدامنی اور مذہبی کشیدگی پیداکرانے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ بعد ازاں ان پر ملک سے غداری اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) نے فروری 2022 میں صدیق کپن کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک میں تشدد برپا کرانے کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے رقوم حاصل کی۔ ذہن نشیں رہے کہ اس گروپ یعنی پی ایف آئی پر پانچ سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔
دھیان رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نو ستمبر کو یو اے پی اے کیس میں ان کی ضمانت منظور کی۔ بعد ازاں الہ آباد ہائی کورٹ نے 23 دسمبر کو انہیں منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دی۔ لیکن ضمانت کی منظوری کے باوجود کپن کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک جیل میں مزید رہنا پڑا۔صدیق کپن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں کی متعدد تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے احتجاج کیا تھا اور ان پر یو اے پی اے اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات کی مذمت کی تھی۔ صحافیوں کی ایک تنظیم دہلی یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے صدر ایس کے پانڈے نے صدیق کپن کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود صدیق کپن کو ایک ماہ سے زائد جیل میں رہنا پڑا جو افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدیق کپن اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے لیے ہاتھرس جا رہے تھے۔ لیکن انہیں بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ حکومت کیوں انہیں جیل میں رکھنا چاہتی تھی۔

Tags: رہائیصحافیصدیق کپن
ShareTweetSend
Previous Post

۳ معصوم بچوں کو زہر دے کر مارنے کے الزام میں ماں گرفتار

Next Post

سی سی آر یوایم کی جانب سے عوامی صحت وتندرستی پر سیمینار کاانعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سی سی آر یوایم کی جانب سے عوامی صحت وتندرستی پر سیمینار کاانعقاد

سی سی آر یوایم کی جانب سے عوامی صحت وتندرستی پر سیمینار کاانعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In