بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

سی سی آر یوایم کی جانب سے عوامی صحت وتندرستی پر سیمینار کاانعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 2, 2023
in آئینہ شہر
0
سی سی آر یوایم کی جانب سے عوامی صحت وتندرستی پر سیمینار کاانعقاد
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):: طب یونانی و دیگر روایتی طب بنی نوع انسان کی صدیوں سے خدمت کر رہی ہیں اور یہ صحت عامہ و تندرستی سے متعلق نئے مسائل سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، یہ بات ڈاکٹر او پی مشرا،جوائنٹ کمشنر آف پولیس،دہلی پولیس نے آج یہاں نئی دہلی میں کہی۔ وہ یونانی ڈے 2023 سے قبل کی سرگرمیوں کے طور پرریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آرآر آئی یوایم)، نئی دہلی، سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند کے زیر اہتمام صحت عامہ وتندرستی میں طب یونانی کے کردار پر وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقدقومی سیمینار کے دوران اپنا صدارتی خطبہ پیش کررہے تھے۔ یہ جانکاری ادارہ کی جانب سے جاری ریلیز میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ آبادی میں اضافہ،نت نئے مزمن امراض، ماحولیاتی تبدیلیاں اوربہترے علاقوں میں معیاری صحتی خدمات تک رسائی کا فقدان آج کے بڑے چیلنجز ہیں اور طب یونانی اپنے کفایتی اور موثر علاج اور جامع نقطہ نظر کے ساتھ ان سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی نے کہا کہ مجرب علاج، غذا اور صحت مند طرززندگی کے رہنما اصول اورمانع امراض تدابیر کے ذریعے جدید دور کے صحتی مسائل سے نمٹنے کے لیے طب یونانی میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے آگے کہاکہ سی سی آریوایم نے یونانی طب کے فروغ کے لیے تحقیق کے میدان میں قابل قدر کارنامے انجام دیے ہیں اور مختلف قسم کے پروگرام کے ذریعہ صحت عامہ کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔
سی سی آریوایم کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ یونانی ڈے 2023 کی تقریبات سے قبل کی سرگرمیوں کے طور پر سی سی آر یوایم کے ماتحت اداروں کے ذریعے اس سیمینارکے علاوہ بھی مختلف سیمینارمنعقد کئے جاچکے ہیں اور آئندہ 10-11 فروری 2023 کو صحت عامہ کے لیے طب یونانی کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس تک اور بھی کئی سیمینارمنعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت اور مختلف بیماریوں سے تحفظ کے لیے طب یونانی میں بہت کچھ ہے اور سی سی آر یو ایم عوامی مفاد میں صحت عامہ کے مختلف پروگرام چلا رہی ہے۔
افتتاحی تقریب کا اختتام ڈاکٹر راحت رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر،آرآر آئی یو ایم، نئی دہلی کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا۔ سیمینار میں تکنیکی اجلاس کے دوران ماہرین نے پرمغزمقالے پیش کئے اور سیمینار کے موضوع پر تبادلہ خیال کئے۔

Tags: ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسنسی سی آر یوایمسیمینارطب یونانی
ShareTweetSend
Previous Post

بالآخرصحافی صدیق کپن کورہائی مل گئی

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں” ٹرینڈز آف روبوٹکس ان انڈیا”کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں” ٹرینڈز آف روبوٹکس ان انڈیا”کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں" ٹرینڈز آف روبوٹکس ان انڈیا"کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In