پیر, جنوری 5, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

فرانس اولمپکس میں سیکیورٹی کنٹرول کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال زیر غور

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 22, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
فرانس اولمپکس میں سیکیورٹی کنٹرول کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال زیر غور
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیرس(ایجنسیاں): قطر ورلڈ کپ کا ہنگامہ ختم ہوا تو اب توجہ فرانس میں 2024کے اولمپکس کی جانب ہو گئی ہے۔ اور اولمپکس ہوں یا معمول کے مقابلے، کھیلوں کے تمام ایونٹس میں رونق اور گہما گہمی شائقین کی وجہ سے ہوتی ہے۔ مگر شائقین کا ہجوم کنٹرول کرنا بھی ضروری ہے۔ جمعرات کے روز خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ایک قانونی مسودے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کے حکام یہ منصوبہ بنا رہے ہیں کہ 2024 کے فرانس اولمپکس کے موقع پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے اے آئی یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جائے اور ایک ایسا نظام وضع کیا جائے جو ہجوم پر نظر رکھ سکے۔
اس قانونی بل میں کہا گیا ہے کہ اس نظام کے ذریعےسیکیورٹی سروسز کو کسی بھی قسم کی گڑبڑ یا کسی بھی ممکنہ مسئلے سے آسانی کے ساتھ نمٹنے میں مدد دی جاسکے گی۔ تاہم اس میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
اس ٹیکنالوجی کا استعمال اولمپکس کی ایسی تقریبات میں سود مند ہو سکتا ہے جن میں فرانس کے خوبصورت دریائے سین کے کنارے کھلے میں کسی تقریب میں چھ لاکھ کا مجمع ہو اور اولمپئین کشتیوں میں دریا میں سامنے سے گزریں۔
مئی کے مہینے میں چمپئن لیگ کے فائنل فٹ بال میچ کے بعد جو افراتفری مچی اور جیسے ہجوم میں تماشائی پھنس کر رہ گئے اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اس پر فرانس کی پولیس اور کھیل کے حکام کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جمعرات کو جس قانون کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا گیا اس میں سیکیورٹی کے ایسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن میں فل باڈی سکینرز کا استعمال اور بد امنی پھیلانے والوں کی سزاؤں میں اضافے کی تجاویز شامل ہیں۔
منتظمین اور وزیرِ داخلہ جہالڈ ڈرمنان دونوں نے اس کی حمایت کی ہے کہ’ انٹیلیجنٹ‘ نامی سیکیورٹی کیمرہ سافٹ وئیر استعمال کیا جائے جس کے ذریعے مشتبہ اور خطرناک طرزِ عمل کو سکین کرنا ممکن ہے۔اس مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ اولمپکس کے دوران ایسے کسی سسٹم کا استعمال ایک تجربہ ہوگا لیکن مسقبل میں اسے ایسے پبلک ایونٹس میں استعمال کیا جا سکے گا جہاں دہشت گردی یا ہجوم کو کنٹرول کرنے کا خطرہ ہو۔اس بل میں یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ نہ تو کسی بائیومیٹرک ڈیٹا کا استعمال کیا جائے گا نہ ہی چہرے پہچاننے کی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی اور نہ ہی نجی معلومات کی کوئی دوسری صورت ہی استعمال میں لائی جائے گی۔کھیلوں کی انتظامی کمیٹی نے نومبر میں کہا تھا کہ افراطِ زر کے باعث اسے اپنا بجٹ 3.98 ارب یورو سے بڑھا کر 4.48 ارب یورو کرنا پڑے گا۔
فرانس کے ان اولمپکس کا افتتاح بھی کسی روایتی سٹیڈیم کے بجائے منتظمین کے مطابق 26 جولائی 2024 کو دریائے سین میں لگ بھگ 200 کشتیوں کے خوبصورت مظاہرے سے ہوگا۔
دریا کے کنارے ایک لاکھ لوگوں کے سمانے کی گنجائیش ہے جنہیں ٹکٹ خریدنا ہوں گے جب کہ حکومت کا اندازہ ہے کہ مزید 5 لاکھ لوگ سڑک سے اس تقریب کا نظارہ کر سکیں گے۔توقع کے مطابق مسودہ قانون پر جنوری میں پارلیمنٹ میں بحث ہو گی جہاں صدر ایمینوئیل میخواں کی اقلیتی حکومت کو اسے منظور کروانے کے لیے اپوزیشن کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔

Tags: سیکیورٹی کنٹرولفرانس اولمپکسمصنوعی ذہانت
ShareTweetSend
Previous Post

افغان خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پرپابندی پرسعودی عربیہ کا”احتجاج”

Next Post

میانمارمیں تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
میانمارمیں تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد

میانمارمیں تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In