پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

گہلوت اور پائلٹ دونوں کانگریس کے ‘اثاثے’ ہیں: راہل گاندھی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 28, 2022
in خاص خبریں
0
کیرالہ میں راہل کی بھارت جوڑو یاترا مکمل
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اندور (یو این آئی) راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے درمیان جاری تنازعہ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ دونوں لیڈر پارٹی کے ‘اثاثے’ (سرمایہ) ہیں مسٹر راہل گاندھی آج اپنی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران اندور سے متصل برولی میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے اس دوران انہوں نے راجستھان بحران کے تناظر میں کہا کہ کس نے کس کے بارے میں کیا کہا، وہ اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ راجستھان کے دونوں لیڈر کانگریس کے ‘اثاثے’ ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی کی زیر قیادت ‘بھارت جوڑو یاترا’ مدھیہ پردیش کے بعد 4 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس تناظر میں پوچھے گئے سوال پر مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا ان کے دورہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
کچھ دن پہلے مسٹر گہلوت کے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس میں انہیں مسٹر پائلٹ کے خلاف غیر متوقع الفاظ استعمال کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔ مسٹر گاندھی اس تناظر میں رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
اسی کے ساتھ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ ان کے تحمل کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں اپنی یاترا کے چھٹے دن اندور سے متصل برولی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران ان سے اس مارچ سے متعلق خوشگوار اور دلچسپ واقعات کے بارے میں پوچھا گیا جو کہ 80 دن سے زائد عرصے سے جاری ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران وہ سب کی بات بہت توجہ سے سنتے ہیں اور ان کے سننے کا انداز بھی بدل گیا ہے۔ پہلے وہ ایک یا دو گھنٹے میں ’’اکتاہٹ‘‘ محسوس کرنے لگتے تھے لیکن اب وہ آٹھ گھنٹے تحمل سے لوگوں کی باتیں سنتے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اب جب وہ کسی کی بات سنتے ہیں تو دوسرے شخص کی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے سننے کی کوشش کرتے ہیں۔
اپنی یاترا سے متعلق دیگر واقعات کو بیان کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ اس مہم کے آغاز میں ان کے گھٹنے کا پرانا درد جاگ اٹھا تھا۔ اس وقت اس کے ذہن میں مختلف خیالات آئے۔ لیکن وہ اس درد سے خوفزدہ نہیں ہوئے اور اس کے عادی ہوتے ہوئے چلتے رہے۔ بعد میں یہ درد بھی جاتا رہا اور سفر جاری رہا۔ وہ کنیا کماری سے اندور تک تقریباً دو ہزار کلومیٹر کا سفر کر چکے ہیں اور یہ سفر کشمیر تک جائے گا۔
مسٹر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ پیدل مارچ کے دوران ہی تقریباً چھ سال کی ایک لڑکی کچھ فاصلے پر ان سے ملنا چاہتی تھی۔ وہ اسے نوٹ کر رہے تھے۔ پھر اس نے لڑکی کو اپنے پاس بلایا۔ اس نے ایک کاغذ پر کچھ لکھا تھا، جو اس نے ان کے حوالے کر دیا اور کہا کہ وہ اسے بعد میں پڑھ لیں۔ مسٹر راہل گاندھی کے مطابق کچھ دیر بعد انہوں نے کاغذ کھولا تو لکھا تھا کہ وہ بھی اس سفر میں ان کے ساتھ ہیں۔ غالباً یہ واقعہ کرناٹک کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کئی واقعات اس یاترا سے جڑے ہوئے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی اس ‘یاترا’ کو مکمل طور پر ’غیر سیاسی‘ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خوف، تشدد اور نفرت کے خلاف یہ ‘یاترا’ کر رہے ہیں اور ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ عام لوگوں کی بات سن رہے ہیں اور انہیں اپنی بات سنا رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی کو پریس کانفرنس میں سیاست اور دیگر اہم سوالات پر بہت احتیاط سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے امیٹھی سے لوک سبھا کے لیے اپنے دوبارہ انتخاب سمیت کئی سیاسی سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ ابھی ‘بھارت جوڑو یاترا’ پر مرکوز ہے۔ مسٹر گاندھی کے مدھیہ پردیش کے دورے کا آج چھٹا دن ہے۔ ان کی ‘یاترا’ کل اجین میں ہوگی۔

Tags: اشوک گہلوتپائلٹراہل گاندھی
ShareTweetSend
Previous Post

گجرات نئی بلندیوں کو عبور کرے گا: مودی

Next Post

گجرات کے بھاجپا لیڈر جئے نارائن نے کانگریس کا دامن تھام لیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
گجرات کے بھاجپا لیڈر جئے نارائن نے کانگریس کا دامن تھام لیا

گجرات کے بھاجپا لیڈر جئے نارائن نے کانگریس کا دامن تھام لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In