بھوپال(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ عوام کو حفاظت اور اچھی حکمرانی دینا ہمارا فرض ہے۔ ریاست میں سیاحت پر آئے غیر ملکی شہری کے ساتھ ہوئی لوٹ مار کا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات سے ریاست کی شبیہ متاثر ہوتی ہے۔ مسٹر چوہان نے بھوپال میں غیرملکی شہریوں کے ساتھ لوٹ کا واقعہ،مرینامیں ڈکیٹ گڈا کی سرگرمیوں اور ستنا میں پردھان منتری آواس یوجنا کے مستفیدین کو مہیا کرانے سے متعلق معاملوں میں آ ج صبح رہائشی دفتر سے ورچوئل طریقے سے حکام سے اب تک کی گئی کاروائی کی معلومات حاصل کی۔انھوں نے کہا کہ ایسے معاملوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مستقبل میں احتیاط برتی جائے۔
بھوپال میں گزشتہ روزپرتگالی شہری نو نو روڈیکس کے ساتھ لوٹ مار کے واقعے کے بارے میں پولیس کمشنرمکرنددیوسکرنے کہا کہ تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے مسٹر نونوکا علاج کرایا گیا۔کلکٹر اویناش لاونیا اور پولیس افسر،ان کی خیریت معلوم کرنے ہوٹل پہنچے۔
بتایا گیا کہ ستنا ضلع کے رہی کوار گاؤں میں پردھان منتری آواس یوجناکے مستفدین کو آواس نہ ملنے اور رقم میں گڑبڑی کے معاملے میں تین اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے۔ معاملے میں ابھی چھان بین جاری ہے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنامیں منظوری سبھی آواس کی مستفیدین افراد کے حساب سے جانچ کی جائے،ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ یہ یقین دہانی کرے کہ چھان بین میں کوئی غریب پریشان نہ ہو۔
وزیر اعلی نے مرینا ضلع کے چانچولا گاؤں میں ڈکیت کڈا گرجر کے ذریعے کی جا رہی دھمکانے کی سرگرمیوں پر سخت رخ اپناتے ہوئے فوراً کاروائی کرنے کی ہدایات مرینا پولیس سپریٹنڈنٹ کو دیں۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں کوئی بھی ڈاکو گروہ فعال نہیں ہے۔کسی کا بھی خوف اور من ما نی نہیں چلنے دی جائے گی۔عوام کی حفاظت اور اچھی حکمرانی دینا ہمارا فرض ہے۔