اتوار, مئی 10, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’میں خود ایک وکیل ہوں۔ ہمارے پاس کلیان بنرجی جیسے کئی اور لیڈران ہیں جو یہ لڑائی لڑیں گے‘

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 10, 2026
in Featured
0
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کولکاتا:ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی قومی صدر ممتا بنرجی نے رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی کے موقع پر ’سیاسی و اخلاقی جنگ‘ کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کے خلاف تمام اپوزیشن پارٹیوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ مغربی بنگال میں ’دہشت کا راج‘ شروع ہو چکا ہے اور اس کے خلاف ان کی سیاسی اور اخلاقی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔

ممتا نے کہا کہ ’’میں این جی اوز اور دیگر سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس تحریک میں شامل ہوں‘‘۔ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے کالی گھاٹ موڑ، مکت دل اور فائر بریگیڈ اسٹیشن کے سامنے رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی منانے کی اجازت مانگی تھی، لیکن تینوں مقامات کے لیے اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اس بار انہیں اجازت کیوں نہیں دی گئی۔ اجازت نہ ملنے کے سبب انہوں نے پارٹی دفتر کے باہر رابندر ناتھ ٹیگور جینتی منانے کا فیصلہ کیا۔ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ جب 2011 میں وہ مغربی بنگال میں برسر اقتدار ہوئیں تو انہوں نے کسی قسم کا تشدد نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی کو ہراساں یا پریشان کیا گیا۔ میں نے اس وقت کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ بدھ دیب بھٹاچاریہ کی سیکورٹی اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ذاتی بُلیٹ پروف کار اُن کے پاس بھیجی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو ’زیڈ پلس سیکورٹی‘ بھی فراہم کی گئی تھی، لیکن بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی ان کی سیکورٹی فوراً ہٹا دی اور انہیں دی جانے والی کئی سہولیات بھی بند کر دی گئیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام قومی لیڈران نے اُن سے رابطہ کیا ہے۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے، ادھو ٹھاکرے اور تیجسوی یادو سے اُن کی بات ہوئی ہے۔ اکھلیش یادو خود ان سے ملنے آئے تھے۔ ہیمنت سورین اور اروند کیجریوال سے بھی اُن کی بات چیت ہوئی ہے۔ کپل سبل اور ابھشیک منو سنگھوی نے بھی انہیں فون کیا ہے۔ پرشانت بھوشن اور مینکا گروسوامی بھی اس لڑائی میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں خود ایک وکیل ہوں۔ ہمارے پاس کلیان بنرجی جیسے کئی اور لیڈران ہیں جو یہ لڑائی لڑیں گے۔ ہمیں معلوم ہے کہ لڑائی کیسے لڑی جاتی ہے‘‘۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ پوری طرح آمریت ہے اور ٹی ایم سی کو خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’میرا ماننا ہے کہ جو لوگ بے خوف ہیں، جو واقعی اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں، وہ خود بخود متحد ہو جائیں گے۔ میں خود ایک وکیل ہوں اور کھل کر بی جے پی کے خلاف لڑائی لڑوں گی‘‘۔ٹی ایم سی کی قومی صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں ان کے کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ دلت برادری کی ایک 92 سالہ خاتون ان کے ساتھ رہتی ہیں، لیکن اب انہیں اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور پناہ لینی پڑی۔ اس خاندان کی ایک نئی نویلی دلہن کو بھی بی جے پی نے دھمکایا ہے اور اس سے بھی گھر خالی کرا دیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پارٹی کے کئی دیگر کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں کے باہر غنڈہ گردی کی جا رہی ہے اور پولیس پوری طرح خاموش ہے۔

 

Tags: ادھو ٹھاکرےبدھا دیب بھٹاچاریہترنمول کانگریسٹی ایم سیرابندر ناتھ ٹیگورسوالقومی صدرکیجریوالمغربی بنگالملکارجن کھڑگےممتا بنرجی
ShareTweetSend
Previous Post

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

Hindustan Express

Hindustan Express

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In