نئی دہلی ( یواین آئی ) کانگریس نے کہا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ کو الوداع کہہ دیا گیا ہے لیکن حکومت کو سوچنا چاہیے کہ اس نوٹ کی چھپائی پر شہریوں کے ہزاروں کروڑ روپے غیر ضروری طور پر کیوں برباد کیے گئے۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ آج جب ملک 2000 روپے کے نوٹ کو آخری الوداع کہہ رہا ہے، تو 8 نومبر 2016 کے تغلقی فرمان سے پیدا ہونے والی خوفناک مصیبت کو یاد کریں۔انہوں نے کہا، "اس وقت، پارٹی لیڈر راہل گاندھی سمیت جتنے بھی لوگوں نے اس فیصلے پر سوال اٹھایا تھا تب خود ساختہ وشوگرو کے لیے ڈھول پیٹنے والوں نے مذاق اڑایا تھا۔ کچھ لوگوں نے تو دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان میں مائیکرو چپس لگے ہوں گے اور کالے دھن پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔