اسلام آباد، 7 اکتوبر(یو این آئی)ماہرین بین الاقوامی امور نے اسرائیل پر حماس کے بڑے اور کامیاب حملے کو اسرائیل کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو دبانے کی ناکام کوشش کا رد عمل قرار دے دیا۔ماہر امور مشرق وسطیٰ منصور جعفر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے طوفان الاقصیٰ سے اسرائیل کی سیکیورٹی کی قلعی کھل گئی ہے۔انھوں نے کہا اسرائیل اس وقت بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، دنیا بھر سے جن یہودیوں کو روشن مستقبل کے خواب دکھا کر فلسطین میں بسایا گیا تھا، وہ اب ایئرپورٹس کی جانب دوڑ رہے ہیں۔
منصور جعفر نے کہا مشرق وسطیٰ کی جو صورت حال ہے اور فلسطین کی آزادی کے مطالبے کو جس طرح دبانے کی کوشش کی جارہی تھی، چاہے وہ معاہدوں کی شکل میں ہو یا کسی دوسری صورت میں، یہ حملہ اس کا رد عمل ہے۔تجزیہ کار ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا حماس کا طوفان الاقصیٰ اسرائیل کا بڑا سیکیورٹی لپیس ہے، یہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات کا ردعمل سامنے آیا ہےِ، کیوں کہ اسرائیل نے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔اسرائیلی حکام نے علاقوں پر کنٹرول کھونے، فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی
ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا حماس اور اسرائیل کی لڑائی میں بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے، انھوں نے کہا 73 کے بعد حماس نے اتنا منظم اور بڑا حملہ کیا اسرائیل پر، اور باقاعدہ اسرائیلی علاقوں میں اندر داخل ہوئے جو اسرائیلی انٹیلیجنس کی مکمل ناکامی ہے۔