اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

گجرات ٹائٹنز نے سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ رنز سے ہرایا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 25, 2024
in کھیل ایکسپریس
0
گجرات ٹائٹنز نے سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ رنز سے ہرایا
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد، 24 مارچ (یو این آئی) سائی سدرشن 45 رن اور کپتان شبمن گل کی 31 رنوں کی اننگز اورپھر آخری اووروں میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پانچویں میچ میں اتوار کے روز ممبئی انڈینس کو چھ رنز سے شکست دے دی۔
169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ایشان کشن کا وکٹ گنوا دیا۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ عمر زئی نے انہیں ساہا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد تیسرے ہی اوور میں عمرزئی نے نمن دھیر 10 گیندوں میں 20 رنز ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ممبئی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ تیسرا وکٹ کپتان روہت شرما کی صورت میں گرا، انہیں 13ویں اوور میں سائی کشور نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ روہت نے 29 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 43 رنز کی اننگ کھیلی۔ ایک وقت جب روہت اور دیولڈ بیٹنگ کر رہے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی آسانی سے میچ جیت لے گا۔ لیکن روہت اور دیولڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد ممبئی کی اننگ بکھر گئی اور کوئی بھی بلے باز آخری اووروں میں رک کر بلے بازی نہ کرسکا۔ ڈیولڈ بریوس نے 38 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔ تلک ورما 19 گیندوں میں 25 رن، ٹم ڈیوڈ 11، کپتان ہاردک پانڈیا 11، جیرالڈ کوٹزی ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ممبئی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر162 رنز ہی بنا سکی اور چھ رنز سے میچ ہار گئی۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی، امیش یادیو، اسپینسر جانسن اور موہت شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سائی کشور نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سائی سدرشن 45 اور کپتان شبمن گل کی 31 رنوں کی اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔
آج یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے آںے والی ریدھیمان ساہا اور کپتان شبمن گل کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 31 رنز جوڑے۔ چوتھے اوور میں جسپریت بمراہ نے 19 رنز پر ریدھیمان ساہا کو آؤٹ کرکے گجرات ٹائٹنز کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں شبمن گل کو پیوش چاولہ نے روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ گل نے 22 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 31 رنوں کی اننگ کھیلی۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 12 اور راہل تیوتیا 15 گیندوں میں 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سائی سدرشن نے ٹیم کے لیے 39 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ وجے شنکر 6 اور راشد خان چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
ممبئی انڈینز کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیرالڈ کوٹزی کو دو وکٹ ملے۔ پیوش چاولہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Tags: آئی پی ایلاحمد آبادانڈین پریمیئر لیگایشان کشنروہت شرماعظمت اللہ عمرزئیگجرات ٹائٹنز
ShareTweetSend
Previous Post

بجنور میں مسلم خاندان کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پرسوارا بھاسکر کی ناراضگی

Next Post

بی ایس پی نے 25 سیٹوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی کا نیا شگوفہ:مایاوتی

بی ایس پی نے 25 سیٹوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In