لکھنؤ: امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج کی انتظامیہ کمیٹی کے سینئر رکن حماد انیسل نگرامی کو کالج کے تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کا نگراں مقرر کیا گیا ہے۔ کالج کے اسسٹنٹ مینیجر سید اطہر نبی ایڈوکیٹ نے کالج کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے یہ اہم فیصلہ لیا۔ ی جانکاری حماد انیس نگرامی نے اک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیرالدولہ اسلامیہ کالج لکھنؤ کاایک قدیم اقلیتی تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کالج کی ترقی اور بہترین تعلیمی خدمات کے لیے دن بہ دن اہم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی ضمن میں حماد انیس نگرامی کو کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی سرپرستی و نگرانی سونپی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ حماد انیس نگرامی سنی انٹر کالج کمیٹی کے خزانچی اور لکھنؤ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ انہوں نے اس نئی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوۓ امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج کو مزید ترقی کی راہ پر لے جانے اور درس و تدریس کے نظام کو اور بھی بہتر بنانے کی بات کہی۔کالج کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔