منگل, فروری 10, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کرناٹک میں مسلم تحفظات پرروک کیخلاف دائردرخواستوں پر 9 مئی کوہوگی سماعت

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 25, 2023
in خاص خبریں
0
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد:کرناٹک میں 4 فیصد مسلم تحفظات کی برخواستگی کے خلاف دائر کردہ درخواستوں کی سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت 9 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی درخواست پر جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگا رتنا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے 9 مئی تک تحفظات کی برخواستگی سے متعلق کرناٹک حکومت کے فیصلہ پر عمل آوری نہ کرنے کی ہدایت دی۔ ڈیویژن بنچ پر آج اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔سیاست نیوزکے مطابق سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے آئندہ سماعت تک حکومت کے احکامات پر عمل نہ کرنے کا تیقن دیا۔ ڈیویژن بنچ نے گذشتہ سماعت کے موقع پر کرناٹک حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ تازہ احکامات کے تحت تقررات اور داخلوں سے گریز کریں۔ آج جب سماعت کا آغاز ہوا، سالیسٹر جنرل نے بتایا کہ حکومت کا حلفنامہ تیار ہے تاہم انہیں آج کسی اور مقدمہ میں دستوری بنچ کے روبرو پیش ہونا ہے لہٰذا انہوں نے آئندہ ہفتہ تک سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
درخواست گذاروں کے وکیل دشنت داوے نے مخالفت کی اور کہا کہ یہ چوتھی مرتبہ التواء حاصل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظات کا انتہائی اہم مسئلہ ہے اور سماجی و معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ سالیسٹر جنرل نے جب 9 مئی کو سماعت مقرر کرنے کی تجویز پیش کی تو دشنت داوے نے سختی سے مخالفت کی اور کہا کہ کافی تاخیر ہوجائے گی اور گرمائی تعطیلات کا آغاز ہونے کو ہے۔
دشنت داوے نے کہا کہ کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کے تحفظات ختم کرتے ہوئے صفر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تقررات اور داخلوں سے رکنے کے بجائے یہ تیقن دیا جائے کہ 2002 اعلامیہ کے مطابق مسلم تحفظات پر عمل آوری جاری رہے گی۔ سالیسٹر جنرل نے کہا کہ یہ چوتھی مرتبہ التواء نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کا جواب تیار ہے۔ ڈیویژنل بنچ کو سالیسٹر جنرل نے تیقن دیا کہ آئندہ سماعت تک سرکاری احکامات پر عمل نہیں ہوگا۔
جسٹس ناگا رتنا نے اس تیقن کو ریکارڈ کیا۔ سالیسٹر جنرل نے وضاحت کی کہ جب تازہ احکامات پر عمل آوری نہیں ہوگی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سابقہ احکامات برقرار رہیں گے۔ جسٹس جوزف نے اس جواب پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سالیسٹر جنرل نے تیقن دیا ہے کہ سابقہ احکامات آئندہ سماعت تک برقرار رہیں گے۔ بنچ نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک مسلم تحفظات سے متعلق 2002 کے اعلامیہ پر عمل آوری جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ انتخابات سے عین قبل کرناٹک کی بسوا راج بومائی حکومت نے مسلمانوں کو دیئے گئے 4 فیصد تحفظات کو ختم کردیا۔دشنت داوے نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پچاس سال بعد راتوں رات مسلم تحفظات کو ختم کرتے ہوئے دوسروں میں تقسیم کردیا۔ اسمبلی الیکشن کے اعلان سے دو دن قبل یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکومت وکالیگاس اور لنگایت طبقات کو خوش کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے لئے مسلمانوں کے تحفظات ختم کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکر نارائنن نے کہا کہ1995 کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں مسلمانوں میں ناخواندگی کی شرح سب سے زیادہ ہے اور اسکولوں میں زیادہ ڈراپ آوٹس مسلمانوں کے ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ روی ورما کمار نے کہا کہ دیگر اقلیتی طبقات جیسے عیسائی، بدھسٹ ، جین کو بی سی فہرست میں رکھا گیا ہے لیکن مسلمانوں کو خارج کردیا گیا۔ ریاستی حکومت کو بی سی زمرہ سے معاشی طور پر پسماندہ زمرہ میں منتقل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

Tags: سماعتکرناٹکمسلم تحفظات
ShareTweetSend
Previous Post

نقلی کرنسی نوٹوں کا ریکٹ بے نقاب، 13 افراد گرفتار

Next Post

ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے پہلے انرجی آفرنگ کانکلیو کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے پہلے انرجی آفرنگ کانکلیو کا انعقاد

ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے پہلے انرجی آفرنگ کانکلیو کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In