جمعہ, دسمبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار

حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 13, 2022
in أخبار, خاص خبریں, دیار وطن
0
حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جمعیۃ علمائے ہند کے صدر کو عدالت عظمیٰ کی بڑی بنچ سے انصاف ملنے کی امید

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک/یو این آئی) سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ کے حجاب سے متعلق منقسم فیصلہ پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے امید بڑھی ہے۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ اس اہم مسئلہ پر سماعت کرکے مسلمانوں بالخصوص ان مسلم بچیوں کو راحت دے گی جو اپنی مذہبی شناخت کی حفاظت کرتے ہوئے حجاب پہن کراسکول وکالج میں پڑھائی کرنا چاہتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں دوججوں کی بینچ نے اس پر سماعت کی تھی، اوران میں سے ایک جج نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کودرست ٹھہرایاوہیں دوسرے جج جسٹس دھولیہ نے یہ کہہ کر مذکورہ فیصلے سے عدم اتفاق کا اظہارکیا ہے کہ سب کی اپنی اپنی پسندہے اورلڑکیوں کی تعلیم کے معاملہ میں انہیں ہر طرح کی اجازت دینی چاہئے، چنانچہ اس معاملہ کو اب تین ججوں پر مشتمل آئینی بینچ کے حوالہ کردیا گیا ہے،جسٹس دھولیہ کا یہ کہنامثبت ہے کہ سب کی اپنی اپنی پسندہے، ہم لڑکیوں کی تعلیم کے معاملہ میں انہیں مذہبی سطح پرہرطرح کی اجازت دینے کے حق میں ہیں اوراس کو دستوری حق سمجھتے ہیں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کافیصلہ حجاب کے سلسلہ میں اسلامی تعلیمات اور شرعی حکم کے مطابق نہیں تھا، جو احکام فرض یا واجب ہوتے ہیں وہ ضروری ہوتے ہیں، ان کی خلاف ورزی کرنا گناہ ہے، اس لحاظ سے حجاب ایک ضروری حکم ہے، اگر کوئی اس پر عمل نہ کرے تو اسلام سے خارج نہیں ہوتا، لیکن وہ گنہگارہوکر اللہ کے عذاب کا مستحق ہوتاہے، اس وجہ سے یہ کہنا کہ پردہ اسلام کا لازمی جزنہیں ہے شرعاغلط ہے یہ لوگ ضروری کامطلب یہ سمجھ رہے ہیں کہ جس کے نہ کرنے پر وہ اسلام سے خارج ہوجائے گاحالانکہ ایسانہیں ہے،کیونکہ اسلامی اصول یہ ہے کہ اسلام میں کسی بھی ضروری کام کرنے نہ کرنے سے آدمی اسلام سے باہر نہیں ہوجاتا، بلکہ کسی بھی ضروری کام کے جو قرآن سے یاحدیث سے ثابت اورفرض ہے نہ ماننے سے اسلام سے خارج ہوجاتاہے، اسی لئے اسلام میں شراب کی حرمت اورمناہی قرآن وحدیث سے ثابت ہے لیکن شراب پینے والااسلام سے خارج نہیں ہوجاتا،ہاں اگر اس کی حرمت کو نہیں مانتاتووہ مسلمان نہیں رہے گا اوراسلام سے خارج ہوجائے گا۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ مسلمان اپنی کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے نماز نہیں پڑھتے، روزہ نہیں رکھتے تواس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نمازاورروزہ لازم اورضروری نہیں ہے مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ یونیفارم مقررکرنے کا حق اسکولوں کی حدتک محدودہے جو معاملہ ہائی کورٹ میں زیرسماعت تھا وہ اسکول کا نہیں کالج کا تھا، رہا دستوری مسئلہ تو اقلیتوں کے حقوق کے لئے دستورکے آرٹیکل 25اور اس کی ذیلی شقوں کے تحت جو اختیارات حاصل ہیں، وہ دستورمیں اس بات کی ضمانت دیتاہے کہ ملک کے ہر شہری کو مذہب کے مطابق عقیدہ رکھنے، مذہبی قوانین پر عمل کرنے اور عبادت کی مکمل آزادی ہے۔
ہندوستانی حکومت کا اپنا کوئی سرکاری ریاستی مذہب نہیں ہے، لیکن یہ تمام شہریوں کو مکمل آزادی دیتاہے کہ وہ اپنے عقیدہ کے مطابق کسی بھی مذہب پرچلیں اورعبادت کریں، مولانا مدنی نے کہا کہ سیکولرازم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی فردیاگروہ اپنی مذہبی پہچان ظاہر نہ کرے ہاں یہ بات سیکولرازم میں ضرورداخل ہے کہ حکومت کسی خاص مذہب کی پہچان کو تمام شہریوں پر مسلط نہ کرے کیونکہ دستوری اعتبارسے حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہے، حجاب ایک مذہبی فریضہ ہے جس کی بنیادقرآن وحدیث ہے۔اس لئے ہم بحیثیت ایک مسلمان کے اس کے پابند ہیں۔

Tags: حجابسپریم کورٹمولانا ارشد مدنی
ShareTweetSend
Previous Post

حجاب پرعدالت عظمیٰ کے دونفری ججوں کے فیصلے میں متضاد

Next Post

ماہنامہ الفرقان کی خاص اشاعت”ذکرعتیق” کا اجرا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ماہنامہ الفرقان کی خاص اشاعت”ذکرعتیق” کا اجرا

ماہنامہ الفرقان کی خاص اشاعت"ذکرعتیق" کا اجرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In