اتوار, اپریل 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نے منالی ونٹر کارنیول کا افتتاح کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 2, 2024
in بزم شمال
0
وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نے منالی ونٹر کارنیول کا افتتاح کیا
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شملہ/کلو (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے منگل کو کلو ضلع کے منالی میں پانچ روزہ قومی سطح کے ونٹر کارنیوال کا افتتاح کیا۔
تاریخی ہڈمبا مندر میں پوجا کرنے کے بعد مسٹر سکھو نے پردھی گریہ منالی سے کارنیوال پریڈ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں سے 250 سے زائد خواتین کے دستے اور ثقافتی دستے نے پریڈ میں حصہ لیا۔ ثقافتی گروپس نے سماجی پیغام، ثقافت اور روایات پر مبنی پرکشش پروگرام پیش کئے۔مسٹر سکھو نے منو رنگ شالہ میں چراغ جلا کر ثقافتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ ونٹر کارنیول میں مختلف ریاستوں سے 25 گروپ حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مہیلا منڈلوں، محکموں اور اداروں کی طرف سے پیش کئے جانے والی جھانکیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
چیف منسٹر نے مہیلا منڈلوں کو فراہم کی جانے والی ‘ترغیبی رقم’ کو 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ منالی میں 15 میل کے قریب ایک نئے پل کی تعمیر کے لیے بھی 10 کروڑ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ روہتانگ-منالسو ٹورسٹ ہوٹل کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور بجلی بورڈ کی زمین پر پارکنگ بنانے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مستقبل قریب میں منالی میں اسکینگ پروگرام منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مسٹر سکھو نے کہا کہ گزشتہ سال آفت کے دوران کلو ضلع میں بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔ انہوں نے کلو میں تباہی کے دوران تین دن تک راحت اور بچاؤ کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی کوششوں سے بجلی اور پانی جیسی ضروری خدمات کو تین دن کے اندر عارضی طور پر بحال کیا گیا اور 48 گھنٹوں کے اندر اندر 75 ہزار سیاحوں اور علاقے میں پھنسے 15 ہزار گاڑیوں کو بچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شملہ میں تباہی کی وجہ سے وہ 15 اگست کو کلو میں منعقد ہونے والی ریاستی سطح کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے جہاں 14 اگست کو ایک ہی دن میں 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آفت کی وجہ سے ریاست میں 16,000 مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ 4,000 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ انہوں نے تباہی کے دوران بے بنیاد بیانات دینے پر بی جے پی لیڈروں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران بی جے پی لیڈروں نے ریاست میں ہونے والی آفت کو قومی آفت قرار دینے کی ریاستی حکومت کی تجویز کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے مرکز سے ریاست کو مالی امداد پہنچانے میں تعاون نہیں کیا اور نہ ہی بی جے پی کے کسی رکن پارلیمنٹ نے مالی امداد فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم سے رجوع کیا۔
مسٹر سکھو نے کہا کہ مالی مجبوریوں کے باوجود، ریاستی حکومت نے آفت سے متاثرہ افراد کے لیے 4500 کروڑ روپے کے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا اور متاثرہ کنبوں کے لیے امدادی پیکیج میں ترمیم بھی کی۔

Tags: ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھومنالیہماچل پردیشوزیر اعلیٰونٹر کارنیوال
ShareTweetSend
Previous Post

مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مسلسل گراوٹ پرپرینکا ککڑکی تشویش

Next Post

کانگریس پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلی ہے اور چلتی رہے گی: غلام احمد میر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلی ہے اور چلتی رہے گی: غلام احمد میر

کانگریس پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلی ہے اور چلتی رہے گی: غلام احمد میر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In