اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مسلسل گراوٹ پرپرینکا ککڑکی تشویش

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 2, 2024
in آئینہ شہر
0
مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مسلسل گراوٹ پرپرینکا ککڑکی تشویش
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 02 جنوری (یو این آئی) ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مسلسل گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے منگل کو کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اے اے پی کی چیف ترجمان پرینکا ککڑ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ جھارکھنڈ کی خواتین کو روزگار حاصل کرنے کے لیے دہلی آنا پڑتا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر سے لوگ روزگار کی تلاش میں دہلی آتے ہیں۔ سال 2014 میں وزیر اعظم مودی نے ‘میک ان انڈیا’ کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس کی تشہیر کے لیے 450 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔ اس منصوبے کا مقصد سال 2022 تک ملک کی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ 25 فیصد تک بڑھانا اور اس شعبے میں 10 کروڑ ملازمتیں پیدا کرنا تھا۔ تاہم، سب کچھ اس کے برعکس نکلا۔” مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 10 کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کی بات بھول جائیں، آج ملک گزشتہ پانچ دہائیوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح سے گزر رہا ہے۔ سال 2014 میں ملک کی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ 17 فیصد تھا۔ سال 2019 میں کووڈ-19 وبائی مرض سے پہلے یہ حصہ 13.60 فیصد رہا۔ اس کے بعد بھی اس شعبے میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی۔ کووڈ کے بعد یہ تعداد سال 2022 میں گھٹ کر صرف 13.32 فیصد رہ گئی۔
محترمہ ککڑ نے کہا کہ سال 2020 میں مرکزی حکومت نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز کیا۔ اس کی ملک بھر میں خوب تشہیر بھی ہوئی اور کہا گیا کہ اگر کوئی ملک میں مینوفیکچرنگ کرنا چاہے تو حکومت انہیں سبسڈی دے گی، جبکہ یہ سراسر جھوٹ ثابت ہوا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیوٹی او) کے قوانین کے مطابق پی ایل آئی ہندوستان میں مینوفیکچرنگ پر نہیں دیا جا سکتا، صرف یہاں اسمبلنگ پر۔ ملک میں بہت کم تاجر ہیں جو چین سے سامان درآمد کر کے ملک میں اسمبل کر سکتے ہیں۔ ایسے میں ان کی پی ایل آئی اسکیم بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔ جب کہ 2004 سے 2014 تک ملک میں ایف ڈی آئی 2.4 فیصد تھی، آج یہ تعداد 1.72 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای ملک میں تقریباً 12 کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ ملک کے جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ جو بھی حصہ ڈالتی ہے، سب سے زیادہ ایم ایس ایم ای کا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ایم ایس ایم ای کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ بی جے پی نے ملک کا ماحول اتنا خراب کر دیا ہے کہ آج تاجر کسی مسلمان یا دلت کو ملازمت دینے سے ڈرتے ہیں۔ صورتحال یہ بن گئی ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں تقریباً 16 لاکھ ہندوستانی اپنی شہریت چھوڑ کر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

Tags: بے روزگاریپرینکا ککڑعام آدمی پارٹیمسلسل گراوٹمینوفیکچرنگ سیکٹر
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیرمیں سردی کا قہر،لوگوں کو گونا گوں مشکلات کاسامنا

Next Post

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نے منالی ونٹر کارنیول کا افتتاح کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نے منالی ونٹر کارنیول کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نے منالی ونٹر کارنیول کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In