جمعہ, جون 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

وزیر داخلہ نے کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 13, 2023
in خاص خبریں
0
وزیر داخلہ نے کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں خطے سے ملی ٹینسی کی بیخ کنی کے لئے 360 ڈگری جال بچھانے کا فیصلہ

جموں(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں۔ میں منعقدہ سیکورٹی کی جائزہ میٹنگ کے دوران تمام ایجنسیوں نے جموں خطے سے ملی ٹینسی کی بیخ کنی کے لئے 360 ڈگری جال بچھانے کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجوری شہری ہلاکتوں کا کیس مکمل تحقیقات کے لئے این آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقعے پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران دوسرا بڑا فیصلہ یہ کیا گیا کہ جموں کے سیکورٹی گرڈ کو مقررہ وقت کے اندر تمام محاذوں پر مزید مستحکم کیا جائے گا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ مجھے ڈانگری راجوری جانا تھا اور وہاں مہلوکین کے اہلخانہ سے ملنا تھا لیکن خراب موسمی حالات نے اس کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے بتایا کہ جموں صوبے میں سیکورٹی گرڈ کو مزید و مضبوط بنانے کی خاطر زمینی سطح پر سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تین ماہ کے اندر اندر جموں میں سیکورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اس کے لئے پہلے ہی مرکزی وزارت داخلہ نے اٹھارہ پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو سرحدی علاقوں میں تعینات کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈانگری راجوری میں متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر پروگرام بنایا تھا تاہم خراب موسم کے باعث وہاں جا نہ سکا ۔اُن کے مطابق ڈانگری میں شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر مرکزی حکومت نے کیس کو این آئی اے کے سپرد کیا تاکہ جلد ازجلد متاثرین کو انصاف مل سکے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس این آئی اے کے ساتھ مل کر اس کیس کی تحقیقات کرئے گی۔
اُن کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) جموں وکشمیر میں جتنے بھی ملی ٹینسی کے واقعات رونما ہوئے اُن کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جموں صوبے میں سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے الرٹ پر رہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام جاری ہے اور ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والے بالائی ورکروں اور مدد گاروں کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
ہفتے کے روز راجوری جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ چونکہ آنے والے تین دنوں تک موسم جوں کا توں رہے گا لہذا اگلی بار ضرور راجوری کے متاثرین کے ساتھ ملاقات کروں گا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے ساتھ فون پر بات کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ راجوری متاثرین نے فون پر بتایا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔
جموں صوبے میں وی ڈی سی ممبران کو مزید فعال کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ ایسا کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔اُن کے مطابق وی ڈی سی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ گزشتہ سال اگست میں ہی لیا گیا تھا اور اس کو راجوری واقعہ کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے۔
کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں ملی ٹینٹوں کو سخت جواب دے رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں امسال جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہاکہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سے قبل وزیر داخلہ نے جموں میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے ایک روزہ دورے کے دوران جمعے کی سہ پہر کو جموں میں یوٹی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی اور ملی ٹینٹوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور ٹیرر فنڈنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر نافذ ہونی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق’مرکزی وزیر داخلہ نے انسداد ملی ٹینسی کی کارروائیوں میں جموں وکشمیر پولیس کے کردار کی سراہنا کی۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر امیت شاہ کی توجہ دو معاملات بشمول مرکزی اسکیموں کے جموں وکشمیر میں صحیح نفاذ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر مرکوز رہی ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آوروں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات صادر کئے۔
انہوں نے کہاکہ شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور یہ کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے جموں صوبے میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لانا ناگزیر بن گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے میٹنگ کے دوران ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کی سیکورٹی صورتحال پر بھی آفیسران سے گفت وشنید کی ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے
اُن کے مطابق ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز میں مزید شدت لائی جائے تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں شہر میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Tags: بیخ کنیملی ٹینسیوزیر داخلہ
ShareTweetSend
Previous Post

جاپانی وزیراعظم کینیڈا پہنچ گئے

Next Post

ہماچل پردیش میں پرانی پنشن اسکیم کی بحالی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل پردیش میں پرانی پنشن اسکیم کی بحالی

ہماچل پردیش میں پرانی پنشن اسکیم کی بحالی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In