اجودھیا:(یواین آئی) اترپردیش کے فیض آباد پارلیمانی حلقے سے نومنتخب ایم پی اودھیش پرساد نے کہا کہ رام پتھ پر سنگین خامیاں ہیں اور وہ اس معاملے کو لوک سبھا میں اٹھائیں گے۔اودھیش پرساد نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا’ میں نے کل شام رام پتھ کا معائنہ کیا تھا جس میں بہت خامیاں ملی ہیں۔ جن کو لوک سبھا میں اٹھاونگا۔انہوں نے کہا کہ ملک۔ بیرون ملک میں اجودھیا کا نام لیا جاتا ہے۔رام مندر کی تعمیر بھی ہورہی ہے لیکن جو ترقیاتی کام ہورہے ہیں اس میں تمام بے ضابطگیاں دیکھی گئی ہیں۔ رام پتھ پر تمام گڑھے ہوجانے سے عوام کی دشوایوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ لوگوں کو گھروں اور مٹھ مندروں میں پانی بھر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ۔ساتھ اجودھیا دھام ریلوے اسٹیشن کی بن رہی کوئی کروڑ روپئے کی چہاردیوار گرگئی ہے۔ رام للا کا مندر ٹپک رہا ہے۔
انہوں نے کہا’ میں جب لوک سبھا میں تھا تو لوگوں نے مجھ سے پوچھا تو ہم نے کہا کہ معائنہ کرنے کے بعد کچھ آپ کو جواب دے پاونگا اور جب معائنہ میں میں نے سب کچھ صحیح پایا تو مجھے لگا کہ رام للا کے نام پر سیاست ہورہی ہے۔اور بدعنوانی بھی ہورہی ہے۔ ایم پی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو جب خبر ملی کہ میں معائنہ کرونگا تو رام پتھ پر راتوں رات ایک لیئر کی سڑک بنا دی گئی۔ سب سے زیادہ خراب واقع شری رام اسپتال کے پاس دیکھی۔ اجودھیا میں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معمولی معاملہ نہیں ہے۔ یہ روڈ رام کے نام پر بنی ہے اور اس کا جائزہ ہر پندرہ دن پر ہورہی تھی۔ پھر بھی اس طرح کی سڑک بن گئی اس لئے یہ بہت بڑا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی اعلی سطحٰ جانچ ہونے پر ہی پتہ چلے گا کہ اس میں خاطی کون ہے اور جانچ کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوجائے گا۔گذشتہ سال بارش ہونے پر یہ خامیاں رام پتھ اور اجودھیا میں دکھائی دی تھیں۔