اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

امتیاز جلیل کی قیادت ترنگا آئین ریلی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 25, 2024
in خاص خبریں
0
امتیاز جلیل کی قیادت ترنگا آئین ریلی
0
SHARES
131
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی( یو این آئی ) مجلس اتحاد المسلمین رہنما امتیاز جلیل کی قیادت میں پیر کو’ترنگا آئین ریلی ‘‘اورنگ آباد سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ گستاخ رسول رام گیری مہاراج اور بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے کے ذریعے اسلام، پیغمبر اسلام محمد ﷺ اورمسلمانوں کو نشانہ بنانے والے توہین آمیز ریمارکس اور آئین ہندکی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیےاس ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔

سابق ایم پی امتیاز جلیل کے مطابق مہاراشٹر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں لیکن حکومت اور پولس تماشائی ہیں ہم نے قانون کی بالاتری کے احساس کو اجاگر کرنے اور حق اور انصاف کا پرچم بلند رکھنے کے لئے اس ریلی کا اہتمام کیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ حکمراں مہایوتی کے رہنماؤں اور سینئر پولیس افسران کو ہم نے آئین کی کاپیاں پیش کیں ہیں، رام گیری مہاراج اورنتیش رانے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر رانے نے یکم ستمبر کو احمد نگر ضلع کے سری رام پور اور توپ خانہ علاقوں میں رام گیری مہاراج کی حمایت میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کیا تھا، جو گزشتہ ماہ اسلام اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی وجہ سے خبروں میں تھے۔ رانے کے خلاف مہاراشٹر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں کئی مقدمات درج ہیں مگر ان پر کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے۔

امتیاز جلیل نے پیر کو سمردھی ایکسپریس وے پر ریلی سے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ جو لوگ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔انہیں یہ منظور نہیں کہ اس ملک کی ثفاقت اور تہذیب کو کچھ فرقہ پرست عناصر تباہ و تاراج کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر پھلے، شاہو مہاراج، امبیڈکر اور شیواجی مہاراج کی ثقافت کو فراموش کر چکی ہے، اس لیے ہم حکومت کو ریاست کے اس روشن پہلو کے بارے میں یاد دلانے کے لئے ممبئی پہنچے ہیں ۔پہلے ہماری ریلی گنگاپور اور ویجاپور،ایولہ اور ناسک سے ہوتے ہوئے ممبئی کی سمت جانے والی تھی مگر ۲۳؍ ستمبر کو گنگا پور میں فرقہ پرست ہندتوا تنظیم نے رام گیری مہاراج کی حمایت میں ایک سمرتھن ریلی کا انعقاد کردیا جس میں ٹی راجا اور سدرشن چینل کے بانی کو مدعو کیا گیا سو حکومت کو بھی بہانہ مل گیا اور پولس کی مداخلت سے ہمارا روٹ بدل دیا گیا-

مجلس اتحاد المسلمین کے اورنگ آباد اکائی کے صدر شارق نقش بندی نے بتایا کہ کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے ہم نے سمردھی ایکسپریس وے سےاپنی ’’ترنگا آئین ریلی‘‘ کا آغاز کیا،انہوں نے بتایا کہ کل شب سے ہی اس ریلی میں شمولیت کے لئےمراٹھواڑہ اور ودربھ سے ہزاروں مسلمان اورنگ آباد پہنچ چکے تھے ،ریلی میں ناندیڑ سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح سات بجے سمردھی ایکپریس ہائی وے ایک ایساتاریخی نظارہ پیش کررہا تھا جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تاحد نظر گاڑیاں ہی گاڑیاں نظر آرہی تھی ایک اندازے کے مطابق اس ریلی میں تقریباً ۸؍ہزار فور وہیلرس گاڑیاں موجود تھیں۔ ریلی میں شامل مظاہرین رام گیری اورنتیش رانے کے خلاف اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کےلئے نعرے لگارہے تھے۔
جیسے ہی یہ ریلی پڑگھا پہنچی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس ریلی کا پرجوش استقبال کیا۔ تین گھنٹے کا راستہ 7گھنٹہ میں طے کرنے بعدجیسے ہی یہ قافلہ ممبئی کےملنڈ ناکہ پر پہنچا تو وہاں پولس کی بھاری نفری پہلے سے موجود تھی اس نے قافلہ کو روک دیا اور کچھ مخصوص گاڑیوں کو ہی شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی ، باقی ماندہ گاڑیوں کے لئے پولس نے وہاں پارکنگ کے انتظامات کئے تھے اسی طرح مظاہرین کے ٹہرنے کے لئے بھی انتظامات کئے گئے تھے۔
شارق نقش بندی نے بتایا کہ جب اس معاملہ میں کسی سیاسی جماعت نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا تو ایک طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد ہم نے خود ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا آخر قانون سے کھلواڑ کب تک برداشت کیا جائے !اس ضمن میں ہم نے امتیاز جلیل کی قیادت مہاراشٹر کے ڈی جی اور مہایوتی کے اعلیٰ رہنماؤں کو رام گیری مہاراج اور نتیش رانے پر کارروائی کا میمورنڈم دیتے ہوئے آئین ہند کا مسودہ بھی پیش کیا کہ ریاست کا نظم ونسق آئین ہند کا متقاضی ہےاسی کے پیش نظر نظام حکومت کی باگ وڈور سنبھالی جائے۔

Tags: ’ترنگا آئین ریلیامتیاز جلیلاورنگ آبادپولسگستاخ رسولمجلس اتحاد المسلمین رممبئی
ShareTweetSend
Previous Post

میرے تبصرے پر بی جے پی جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے: راہل

Next Post

بی جے پی سماجی تناؤ پیدا کرنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے: آپ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دیں گے: عام آدمی پارٹی

بی جے پی سماجی تناؤ پیدا کرنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے: آپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In