بدھ, جنوری 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

القاعدہ سے تعلق کے الزام میں گرفتارمولانا عبدالرحمن و دیگرکے مقدمہ میں فریقین کی بحث مکمل

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 6, 2023
in دیار وطن
0
القاعدہ سے تعلق کے الزام میں گرفتارمولانا عبدالرحمن و دیگرکے مقدمہ میں فریقین کی بحث مکمل
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹیالہ ہاﺅس کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، 10 فروری کو فیصلہ متوقع

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):ممنوع دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے مبینہ الزامات کے تحت گرفتار دارالعلوم دیوبند کے فارغ مولانا عبدالرحمن (کٹکی)عبدالسمیع، محمد آصف اورظفر مسعودکے مقدمہ میں فریقین کی بحث مکمل ہوچکی ہے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور فیصلہ ظاہر کرنے کےلئے 10 فروری کی تاریخ متعین کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پٹیالہ ہاﺅس کورٹ سنجے کھانگوال نے فریقین کو کہاکہ 10 فروری تک اگر فیصلہ تحریر ہوگیا تو وہ اسے ظاہر کردیں گے ۔ یہ اطلا ع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیة علما ءمہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔گلزار اعظمی کے مطابق اس مقدمہ میں تاخیر ہورہی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا میں ملزم مولانا عبدالرحمن کی جانب سے ایک پٹیشن داخل کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے پٹیشن پرسماعت کرتے ہوئے سیشن عدالت کو مقدمہ کی سماعت پہلے چھ ماہ میں مکمل کرنے اور پھر اس میں دو ماہ کی توسیع کیئے جانے کا حکم جاری کیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اس مقدمہ کی بقیہ سماعت برق رفتاری سے انجام دی گئی ۔ ملزمین 14 دسمبر 2015 سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں۔اس مقدمہ کا سامنا کررہے چاروں ملزمین کو جمعیة علماءمہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے قانونی امدادفراہم کی ہے اور ان کے دفاع میں ایڈوکیٹ صارم نوید، ایڈوکیٹ کامران جاوید کو مقرر کیا ہے۔اس مقدمہ میں استغاثہ نے 75 سرکاری گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جن سے دفاعی وکلاءنے جرح کی تھی، گواہوں سے جرح کرنے کے بعد حتمی بحث کئی ماہ تک چلتے رہی ، خصوصی جج کی ہدایت پر دفاعی وکلاءنے عدالت میں تحریری بحث بھی پیش کی۔دوران حتمی بحث ایڈوکیٹ ساریم نوید نے عدالت کو بتایا کہ چند ملزمین پر الزام ہیکہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے دوبئی سے پاکستان کا سفر کیا تھا اور پاکستان سے دہشت گردانہ ٹریننگ حاصل کی تھی لیکن ٹرائل کے دوران استغاثہ یہ نہیں بتا سکا کہ ملزمین دبئی سے پاکستان کیسے گئے تھے کیونکہ ملزمین کے پاسپورٹ پر کوئی سکہ نہیں ہے۔ ایڈوکیٹ صارم نوید نے دوران بحث عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمین پر جہادی تقاریر کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے لیکن جہادی تقاریر کرنے پر یو اے پی اے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اس کے باوجود ملزم پر یو اے پی اے قانون لگا کر مقدمہ کا سامنا کرنے پر مجبور کیا گیا نیز اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ ملزمین نے مبینہ طور پر آر ایس ایس پر تنقید کی تھی تو اس کے باوجود ان پر دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔ ایڈوکیٹ صارم نوید نے عدالت سے گذارش کی کہ استغاثہ ملزمین کے خلاف پختہ ثبوت و شواہد عدالت میں پیش نہیں کرسکا لہذا انہیں مقدمہ سے بری کیا جائے جبکہ خصوصی سرکاری وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ملزمین ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے اور استغاثہ نے ان کے خلاف عدالت میں گواہی دینے کے لیئے سرکاری گواہوں کو پیش کیا جن کی گواہیوں کی بنیاد پر ملزمین کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی اس طرح کی حرکت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔
واضح رہے کہ اسی مقدمہ میں دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے بنگلور کے مشہور عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی کو بھی گرفتا ر کیا تھا لیکن بعد میں انہیں نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا تھا ، جمعیة علماءکی جانب سے مولانا انظر شاہ کی پیروی ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے تھی، سیشن عدالت کی جانب سے مولانا انظر شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیئے جانے والے فیصلہ کو استغاثہ نے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس پر حتمی سماعت ہونا باقی ہے۔

Tags: القاعدہفریقینمکملمولانا عبدالرحمن
ShareTweetSend
Previous Post

مولانا ولی رحمانی ؒ کی شخصیت وخدمات پرمسابقہ، شرکاءکے درمیان تقسیم ایوارڈ

Next Post

ادب کی تعمیر وتشکیل میں قصبے اور چھوٹے شہر اہم کردار ادا کرتے ہیں:پروفیسرآفتاب احمد آفاقی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ادب کی تعمیر وتشکیل میں قصبے اور چھوٹے شہر اہم کردار ادا کرتے ہیں:پروفیسرآفتاب احمد آفاقی

ادب کی تعمیر وتشکیل میں قصبے اور چھوٹے شہر اہم کردار ادا کرتے ہیں:پروفیسرآفتاب احمد آفاقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In