نئی دہلی:پرانی دہلی کے محلہ شاہ گنج اور کو چہ پنڈت کے درمیان مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تحت آج وارڈ 78بازار سیتا رام کی کونسلر را فعہ ماہر کے دفتر کا افتتاح دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال کے ہا تھوں عمل میں آیا ۔دفتر کی افتتاحی تقریب میں علا قے کی سر کردہ شخصیات کے علا وہ بڑی تعداد میں اہل علا قہ اور پارٹی کا رکنان نے شر کت کی ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 6،ماہ کی مدت میں رافعہ ماہر کے آج دوسرے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا ہے ۔
نئے دفتر کو پھولوں کی لٹریوں اور غباروں سے خوب سجایا گیا تھا ۔صبح نو بجے سے ہی پارٹی کارکنان کا دفتر میں آنا جانا شروع ہو گیا تھا ۔دوپہر تقریباً دو بجے بعد نماز ظہر کونسلر رافعہ ماہر اپنے دفتر پہنچیں ۔ان کے پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ہی دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال بھی اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور ربن کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب کا آغاز تلا وت کلام پاک سے کیا گیا ،بعد ازاں مسجد چاندی والی کے امام وخطیب مولا نا محمد یعقوب نوری نے دعا کرائی ۔اس موقع پر آل محمد اقبال نے کونسلر را فعہ ماہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سبھی 250 وارڈوںمیںمٹیا محل کے ممبر اسمبلی شعیب اقبال کی زیر سرپرستی رافعہ ماہر ایسی پہلی کونسلر ہیں جن کے علا قے میں گذشتہ 6،ماہ میں یہ دوسرا دفتر کھولا گیا ہے۔انہوں نے کہ اس دفتر سے اہل علا قہ کو اپنے سماجی کام کرا نے میں بہت فائدہ ہو گا ۔اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کونسلر رافعہ ماہر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ لوگوں کو اپنے چھو ٹے موٹے کام کرانے کیلئے ان کے گھر کے نزدیک ہی تمام تر سہولیات مہیا ہونی چاہئیں ۔مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تنظیمی سکرٹری حفیظ الحق ماہر نے بتایا کہ ہمارے چو ڑیوالان والے دفتر میں آدھار کارڈ کا کیمپ مسلسل چل رہا ہے اس کے علا وہ ووٹر آڈی ،ووٹر رجسڑیشن کے علا وہ کئی دو سری سرکاری پالیسیوں کی جانکاری لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نئے دفتر سے علا قے کے لوگ بڑی تعداد میں فیضیاب ہونگے ۔تقریب میں شر کت کر نے والوں میںمختار احمد (منڈی والے) رفیع الدین ، سلمان الہی ،امیر احمد را جہ ،شاہد خان (خان ٹیلر)ظفر زبیری،مرزا فرحت اللہ بیگ ،ضمیر احمد گڈو ،افتخار احمد پپو،محمد فہیم ،محمد تو حید ،مینو ،رئیس،چینو ،محمد رضوان ،محمد لیاقت (کالے )انور رحمانی ، سعید روٹی والے ،فرقان رحمانی ، حسین روٹی والے ،انیس رحمانی ، حافظ نجم الدین ،محمد مستقیم ،سعود غنی ، دانش،تنظیم خان،محمد عمران،محمد اسلام بھیا ،ابوالکلام،محمد ایشان،وسیم احمد محمد رضوان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔بعد تقسیم تبرک تقریب کا اختتام ہوا۔