جمعہ, نومبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہندوستان، اور ویتنام نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا روڈ میپ طے کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 2, 2024
in خاص خبریں
0
ہندوستان، اور ویتنام نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا روڈ میپ طے کیا
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) ہندوستان اور ویتنام نے ہند-بحرالکاہل خطے کو مرکز میں رکھتے ہوئے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے نفاذ کے لیے اگلے پانچ سالہ روڈ میپ پر جمعرات کو مہر لگائی اورتوانائی، زراعت، ثقافت، اسٹارٹ اپس، سبز معیشت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع کھولنے اورسیاحت سمیت عوام سے عوام کے تبادلے کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منگ چنگ کے درمیان یہاں حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح کی دو طرفہ سربراہی میٹنگ میں مذکورہ بالا فیصلے لیے گئے۔ ملاقات کے بعد نو دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے ویتنام کے نیا چانگ میں یونیورسٹی آف ٹیلی کمیونیکیشنز میں آرمی سافٹ ویئر پارک کا ورچوئلی افتتاح کیا اور ویتنام کی کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آرآئی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دستخط شدہ دستاویزات میں ہندوستان اور ویتنام کے درمیان 2024-28 کی مدت کے دوران جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز آف انڈیا اور ویتنام کسٹمز کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے درمیان، ویتنام کے درمیان کسٹم کی صلاحیت کی تعمیرکے لئے مفاہمت نامے، زرعی تحقیق اور تعلیم میں تعاون کے لیے منی پور کے امپھال میں واقع مرکزی زرعی یونیورسٹی اورہنوئی میں ویتنام اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے درمیان مفاہمت نامے، قانونی شعبے میں تعاون پر ویتنام کی وزارت انصاف اور ہندوستان کی وزارت قانون و انصاف کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت، ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر تعاون کے لیے پرسار بھارتی اور وائس آف ویتنام (وائی او وائی) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، ویت نام حکومت اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا کے درمیان 30 کروڑ ڈالرکی رقم کے دو ڈالر کریڈٹ لائن معاہدے، ویتنام کے کوانگ نام صوبے میں مائی سن میں ایک ایف بلاک کے تحفظ اور بحالی کے لیے حکومت ہند اور حکومت ویت نام کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ، دواؤں کے پودوں کے شعبے میں تعاون پرویتنام کی وزارت صحت کی روایتی ادویات کی انتظامیہ اورہندوستان کے قومی میڈیسن پلانٹس بورڈ، آیوش کی وزارت کے درمیان مفاہمت نامے اور گجرات کے لوتھل میں قومی میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) کے تعاون اور ترقی پر ویتنام کی ثقافت، کھیل اور سیاحت کی وزارت اور ہندوستان کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے درمیان مفاہمت نامے شامل ہیں۔

بعد ازاں وزیر اعظم مسٹرمودی نے اپنے بیان میں کہا، ‘میں وزیر اعظم فام منگ چنگ اور ان کے وفد کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ سب سے پہلے، تمام ہندوستانیوں کی طرف سے، سکریٹری جنرل نیوئین فو چونگ کے انتقال پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ ہندوستان کے اچھے دوست تھے۔ اور ان کی قیادت میں ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات کو اسٹریٹجک سمت بھی ملی تھی۔

Tags: آرمی سافٹ ویئراسٹریٹجک شراکت داریبالواسطہ ٹیکسہندوستانوائس آف ویتنامویتنام
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل کے حملہ میں اسماعیل ہنیہ کی موت

Next Post

تلنگانہ:’ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی’ کے قیام کا بل پاس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تلنگانہ قانون سازکونسل کی دو نشستوں کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

تلنگانہ:'ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی' کے قیام کا بل پاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In