کوہلی اور شامی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
دھرم شالہ (یو این آئی) ہندوستان نے عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکرادگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہاں وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی (95 رن) اور محمد شامی کی خطرناک گیندبازی (پانچ وکٹیں ) کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہندوستان نے ورلڈ کپ 2023 میں لگاتار پانچویں جیت حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم نے 20 سال بعد اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ پر جیت حاصل کی ہے۔ اس سے قبل 2003 میں سنچورین گراؤنڈ میں کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔سوریہ کمار صرف 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کے ایل راہول 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں مچل سینٹنر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ان سے پہلے شریس ایر 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آگئی ہے۔ اب ٹیم انڈیا کے کھاتے میں 5 میچوں کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے ٹاپ-4 میں پہنچنے کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔ اب ٹیم کو 4 میں سے صرف 2 میچ جیتنا ہوں گے۔
شبمن گل 26 رنز بنانے کے بعد اور روہت شرما 46 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لوکی فرگوسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ہندوستان نے ٹاس جیت کرگیندبازی کا درست فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لئے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ہندوستانی ٹیم نے 274 کا ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔وراٹ کوہلی نے 104 گیندوں پر 95 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد شامی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
روہت اور گل کے وکٹ گنوانے کے بعد ٹیم انڈیا کچھ دباؤ میں تھی۔ ایسے میں وراٹ کوہلی نے 3 نصف سنچری پارٹنرشپ بنا کر ہندوستان کو مقابلے میں بنائے رکھا۔پہلے پاور پلے میں شاندار آغاز کے بعد لوکی فرگوسن نے ہندوستانی اوپنرز کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ کپتان روہت شرما 12ویں اوور میں 46 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد 14ویں اوور میں شبمن گل 26 رنز کے ذاتی سکور پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔روہت گل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی نے ایک محتاط اننگز کھیلی۔ پہلے انہوں نے ایئر کے ساتھ 49 گیندوں پر 52 اور راہل کے ساتھ 64 گیندوں پر 54 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ ائیر نے 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور مڈل آرڈر میں راہل نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔سوریہ کمار یادو 33ویں اوور میں غیر ذمہ دارانہ انداز میں رن آؤٹ ہوئے، حالانکہ کیوی ٹیم نے یہاں شاندار فیلڈنگ کی۔ ایسے میں جڈیجہ اور کوہلی نے نصف سنچری شراکت داری کے ذریعے ٹیم کو آگے بڑھایا۔274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی اوپننگ جوڑی نے مثبت آغاز کیا۔ دونوں نے پہلے پچ کے حالات کو سمجھا اور پھر شاٹس کھیلنے لگے۔کپتان روہت شرما اور شوبمن گل کی جوڑی نے پاور پلے کے تقریباً ہر اوور میں باؤنڈری اسکور کی۔ہندوستانی اننگز کے پاور پلے کا صرف 9واں اوور بغیر باؤنڈری کے بغیر رہا۔ پاور پلے میں ہندوستانی اوپنرز نے نصف سنچری شراکت داری کی اور ٹیم نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنائے۔اس دوران گیل ون ڈے میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کامیابی 38 اننگز میں حاصل کی۔ گل نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آملہ کو 2 ہزار رنز مکمل کرنے میں 40 اننگز لگی تھیں۔ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے 5 جبکہ کلدیپ یادونے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور جسپریت بمراہ کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔ جبکہ ایک بلے باز رن آؤٹ بھی ہوا۔