نئی دہلی (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ ہندوستان اس وقت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔شری رام کالج آف کامرس کے 97ویں سالانہ پروگرام میںمحترمہسیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان سال 2013-14 میں دنیا کی 10ویں بڑی معیشت تھی۔ اگلے چند سالوں میں یہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں بہتری کا فائدہ مل رہاہے۔ حکومت کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کی وجہ سے ہندوستانی معیشت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ان کی وجہ سے ہندوستان کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران ہم نے نہ تو بیرون ملک سے قرضہ لیا اور نہ ہی زیادہ رقم چھاپی۔ وہی لوگ جو اس وقت کرنسی چھاپنے کی وکالت کرتے تھے آج محصولات کے خسارے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ معاشی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کھاد، خوراک اور ایندھن کے حوالے سے مکمل غیر یقینی صورتحال ہے۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ اناج کی سپلائی بحیرہ اسود سے ہوگی یا کسی اور راستے سے ہوگی۔ کھاد اور ایندھن کی مارکیٹ کا بھی یہی حال ہے۔ یہاں اتار چڑھاو¿ کی صورتحال ہے۔ پوری عالمی سپلائی چینبگڑا ہوا ہے۔