پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت:مودی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 18, 2023
in بزم شمال
0
ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت:مودی
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وارانسی(یواین آئی) کاشی سمیت پورے ملک کی ترقی کے تئیں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ وہ اپنے تیسرے میعاد کار میں بھارت کو دنیا کی تیسری معاشی بڑی طاقت بنانے میں کامیاب ہونگے۔وارانسی میں 19ہزار کروڑ کے پروجکٹؤں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں مودی نے کہا’اب کچھ مہینے بعد ہی ملک میں الیکشن ہونے ہیں اور مودی نے ملک کو گارنٹی دی ہے کہ وہ اپنی تیسری پاری میں بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنا کر رہے گا۔ یہ گارنٹی اگر میں ملک کو دے رہا ہوں تو اس کی وجہ آپ سبھی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا’ ہماری کوشش ہے کہ بھارت سرکاری نے غریب بہبود کی، مفاد عامہ کی جو اسکیمات بنائی ہیں۔ ان سے کوئی بھی مستحق محروم نا رہے۔ اس لئے مودی کی گارنٹی والی گاڑی اک دم سپر ہٹ ہوگئی ہے۔ جنہیں اسکیمات کا فائدہ ملا ہے انہیں یہ یقین ہوا ہے کہ ان کی زندگی اب مزید بہتر ہوگی۔
انہوں نےکہا کہ’آج کاشی سمیت پورا ملک وکست بھارت کی تعمیر کے لئے کمر بستہ ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ہزاروں گاؤں، ہزاروں شہروں میں پہنچ چکی ہے۔ کروڑؤں لوگ اس یاترا سے جڑرہے ہیں۔ اس یاترا میں جو گاڑی چل رہی ہے اس کو ملکی باشندے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کہتے ہیں۔
وارانسی میں حال ہی میں منعقد دیو دیوالی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ’ اس بار جو لوگ دیو دیوالی کا عدایم المثال نظارہ دیکھ کر آئے جن میں بیرونی مہمان بھی شامل تھے انہوں نے مجھے دہلی مین پورا حال بتایا تھا۔ جی۔20 میں آئے مہمان ہوں یا وارانسی آنے والا کوئی بھی مہمان جب وارانسی کے لوگوں کو تعریف کرتے ہیں تو میرا بھی ماتھا اونچا ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سَوروید مندر کی تکمیل اس قدرتی جذبے کی ایک مثال ہے۔ یہ عظیم مندر مہارشی سداپھل دیو جی کی تعلیمات اور تدریس کی علامت ہے۔ جس قدر اس مندر کی روحانیت ہمیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، اسی طرح اس کی عظمت بھی ہمیں حیران کر دیتی ہے۔تمل ناڈو سے وارانسی آنے کا مطلب ہے کہ مہادیو کے ایک گھر سے ان کے دوسرے گھر آنا۔
یہی وجہ ہے کہ میں خود مندر کی زیارت کے دوران مسحور ہو گیا۔ سَوروید مندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے۔ میں دیکھ رہا تھا کہ اس کی دیواروں پر ‘ سَوروید’ خوبصورتی سے کندہ کیا گیا ہے۔ ویدوں، اپنشدوں، رامائن، گیتا اور مہابھارت وغیرہ جیسی کتابوں کے قدرتی پیغامات کو بھی تصویروں کے ذریعے کندہ کیا گیا ہے۔ اس لیے یہ مندر روحانیت، تاریخ اور ثقافت کی زندہ مثال ہے۔ یہاں ہزاروں عقیدت مند ایک ساتھ ویہنگم یوگ کی مشق کر سکتے ہیں۔ لہذا، یہ عظیم مندر ایک یوگ تیرتھ بھی ہے، اور ساتھ ہی یہ ایک گیان تیرتھ بھی ہے۔ میں اس شاندار روحانی تعمیر کے لیے سَور مہا مندر ٹرسٹ اور اس کے لاکھوں پیروکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر پوجیہ سوامی شری سواتنتر دیو جی اور پوجیہ شری وگیان دیو جی کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس رسم کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک چلتی پھرتی یونیورسٹی ہے۔ ان دنوں میں میں نے بہت سیکھا ہے۔آج کی پروجکٹوں سے وارانسی کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ میں نے لال قلع سے کہا تھا ہمیں کم سے کم 15شہروں میں گھومنا چاہئے۔ مجھے خوشی ہے جو پہلے بیرون ملک گھومنے جاتے تھے وہ آج اپنا ملک گھوم رہے ہیں۔ سیاحت بڑھتی ہے تو ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سیاحت بڑھنے سے وارانسی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے لئے سرکار لگاتار کام کررہی ہے۔
سیاحتی نقشے پر وارانسی کی اہمیت کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو باہر سے آتا ہے اسے کیسے پتا ہوگا کہ یہ ملائیوں کا موسم ہے۔ گودولیا کی چاٹ اور رام نگر کی لسی کی جانکاری بھی آج وارانسی کی ویب سائٹ پر مل جاتی ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے وارانسی سے چار نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج وارانسی سے دہلی کے لئے ایک اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین شروع ہوئی ہے۔ آج سے مئو۔دوہری گھاٹ ٹرین بھی شروع ہورہی ہے۔ اس لائن کے شروع ہونے سے بڑہل گنج ، ہاٹا وغیرہ علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز بھوجپیوری بولی میں کی۔ انہوں نے اسی بولی میں وارانسی کے سبھی لوگوں کو سلام کیا۔اور ان کا حال چال جانا۔مودی اپنے پارلیمانی حلقے کے دوروزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے تھے۔

Tags: بھارتیہ جنتا پارٹیکاشیگارنٹیہندوستانوارانسیوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

مہاراشٹر حکومت محمد رفیع کی صدسالہ تقریبات منائے گی

Next Post

داؤد ابراہیم کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
داؤد ابراہیم کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم

داؤد ابراہیم کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In