منگل, جنوری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات16دسمبر سے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 15, 2022
in خاص خبریں
0
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات16دسمبر سے
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ بین الاقوامی تقریبات کا آغاز ایوان غالب میں ہو رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بین الاقوامی غالب تقریبات اسی شان سے منائی جائیں گی۔ ان تقریبات کے تحت انٹرنیشنل غالب سمینار بعنوان’ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے‘ ، شام غزل،عالمی مشاعرہ اور داستان سرائی کا اہتمام کیا جائے گا۔سمینار کا افتتاحی اجلاس 16دسمبر شام ساڑھے پانچ بجے ایوان غالب میں ہوگا۔سمینار کا افتتاح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور صاحب کریں گے۔ اس اجلاس کی صدارت انگریزی کے معروف دانشور پروفیسر ہریش ترویدی فرمائیں گے۔ سمینار کا کلیدی خطبہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی پیش کریں گے۔ اس موقع پر ادبی دنیا میں نمایاں خدمات انجام دینے والی جن چھ شخصیات) پروفیسر قدوس جاوید کو برائے اردو تحقیق و تنقید، پروفیسر احسن الظفر کو برائے فارسی تحقیق و تنقید، پروفیسر ابن کنول کو برائے اردو نثر،ڈاکٹر بشیر بدر کو برائے اردو شاعری، محمود فاروقی کو برائے اردو ڈرامہ،پروفیسر سید ظل الرحمٰن کو برائے مجموعی خدمات( کی خدمت میں غالب انعامات پیش کیے جائیں گے-
اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کی نئی مطبوعات، دیوان غالب پنجابی، معاصر اردو ادب میں نئے تخلیقی رویے مرتبہ پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی، غالب اور عالمی انسانی قدریں مرتبہ ڈاکٹر ادریس احمد،غالب کا خود منتخب کردہ فارسی کلام اور اس کا طالب علمانہ مطالعہ، مصنفہ بیدار بخت، غالب :دنیائے معانی کا مطالعہ مصنفہ پروفیسر انیس اشفاق، گم شدہ معنی کی تلاش، مصنفہ پروفیسر سرورالہدیٰ، غالب نامہ کے دو شمارے، ڈائری کلنڈر کی رسم رونمائی بھی ہوگی۔ 17 اور 18دسمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک سمینار کے ادبی اجلاس منعقد ہوں گے۔سمینار کے صدور کے اسما اس طرح ہیں: پروفیسرشریف حسین قاسمی،پروفیسرقاضی عبیدالرحمن ہاشمی،پروفیسر قاضی جمال حسین،پروفیسر وہاج الدین علوی، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسرارتضیٰ کریم،پروفیسر انور پاشا ، پروفیسر ندیم احمداور پروفیسرمحمد کاظم ۔ جن مقالہ نگاروں کی آمد متوقع ہے ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: ڈاکٹرسید تقی عابدی(کینیڈا)،جناب جاوید کاکرو فہیم(لندن)،جناب محمد محمود احمد (مصر)، محترمہ فاطمہ سادات میرحبیبی(ایران)،پروفیسر ہربنس مکھیا،پروفیسر عبدالحق، پروفیسرعتیق اللہ، پروفیسر انور معظم،پروفیسر قاضی جمال حسین، پروفیسر محمد زماں آزردہ،پروفیسر انیس اشفاق، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر نسیم احمد، جناب خلیل مامون، ڈاکٹر خالد علوی، پروفیسر معین الدین جینابڑے، پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر اپوروانند،ڈاکٹر شمس بدایونی،پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی، پروفیسر نجمہ رحمانی، پروفیسر احمد محفوظ،پروفیسر کوثر مظہری،پروفیسر ضیاءالرحمن صدیقی،پروفیسر اخلاق احمد آہن،ڈاکٹرمعراج رعنا، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر فاضل احسن ہاشمی،جناب دھرمیندرسنگھ ، ڈاکٹر جاوید رحمانی،ڈاکٹر نور فاطمہ،ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر ضیاءاللہ انور۔سمینار کے مختلف اجلاس کی نظامت ڈاکٹر شعیب رضا خان وارثی، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر خوشترزرّیں ملک، ڈاکٹر علام الدین، محترمہ سعدیہ صدیقی، جناب رئیس احمد فراہی، ڈاکٹر ندیم احمدا ور جناب صنہیب اظہار کریں گے۔ 16 دسمبر کو شام چھ بجے شام غزل کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف غزل سنگر محترمہ رشمی اگروال صاحبہ غزل پیش کریں گی۔ 17 دسمبر کو شام چھ بجے عالمی مشاعرے کا اہتمام ہوگا جس کی صدارت ہمالیہ گروپ کے صدر جناب ایس فاروق صاحب فرمائیں گے، مہمانان خصوصیجناب جاوید کاکرو فہیم(لندن)،محمد محمود احمد (مصر) ہوں گے اور نظامت جناب منصور عثمانی صاحب فرمائیں گے۔ 18 جن شعرا کی شرکت متوقع ہے ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: ظڈاکٹرسید تقی عابدی(کینیڈا)،جناب محمد محمود احمد(مصر)،جناب اظہر عنایتی، جناب منظر بھوپالی، جناب پاپولر میرٹھی، جناب حسن کاظمی، جناب شکیل اعظمی، ڈاکٹر نصرت مہدی، محترمہ حنا تیموری، جناب سہیل لکھنوی، جناب میکش امروہوی، جناب سریندر شجر، جناب سلیم شیرازی، جناب جاوید مُشیری، جناب ملک زادہ جاوید،جناب ماجد دیوبندی، جناب معین شاداب، جناب سلیم امروہوی، جناب صہیب احمد فاروقی۔ دسمبر کو شام چھ بجے داستان سرائی کا اہتمام ہوگا جس میں محترمہ فوزیہ داستان گو صاحبہ اور جناب فیروز خان صاحب پروفیسر دانش اقبال کی تحریر کردہ ’داستان غالب‘ پیش کریں گے۔ ادبی حلقوں میں غالب تقریبات کی مقبولیت کے مد نظر کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

Tags: بین الاقوامی غالب تقریباتڈاکٹر ادریس احمدغالب انسٹی ٹیوٹ
ShareTweetSend
Previous Post

مولانا آزاد نیشنل پری میٹرک اسکالر شپ کی بحالی کیلئےجنتر منتر پر احتجاج

Next Post

حج کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں دہلی اور مہاراشٹرسرکار کو سخت ہدایت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تعلیمی اداروں میں یکساں ڈریس کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والی عرضی مسترد

حج کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں دہلی اور مہاراشٹرسرکار کو سخت ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In