حیدرآباد : ( پریس نوٹ) : تلگو ریاستوں میں بالکل پہلی مرتبہ گھٹنے کی شخصی تبدیلی کے لیے اسٹار ہاسپٹل نے عصری روبوٹیک سرجری کو متعارف کیا ہے ۔ اسٹار ہاسپٹل جو ایک سرکردہ صحت کی نگہداشت فراہم کنندہ ہے ۔ فخریہ طور پر جدید اور نہایت عصری VELYS روبوٹیک اسسٹیڈ ٹکنالوجی کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ٹکنالوجی پرسنلائزڈ سرجیکل پلان کے لیے گھٹنے کی تبدیلی کے لیے نئی ٹکنالوجی پر مبنی طریقہ کار ہے ۔ ڈاکٹر نیلم وی رمنا ریڈی ، کنسلٹنٹ آرتھوپیڈیشن اینڈ جوائنٹ ری پلیسمنٹ سرجن اسٹار ہاسپٹل نے کہا کہ VELYS روبوٹیک اسسٹیڈ سلیوشن Depuy synthes سے ہے ، جانسن اینڈ جانسن کا آرتھوپیڈک ونگ AI پر مبنی عصری ٹکنالوجی کو استعمال کرتا ہے تا کہ سرجن کو ٹیلرمیڈ گھٹنے کی تبدیلی کے لائق بنایا جاسکے ۔ اس میں چیرکاٹ کم سے کم ہوتی ہے ۔ اس کے فائدوں میں ڈیجیٹل پریسیشن کو جدید اٹیون امپلانٹ سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ سرجن کو مریض کی اناٹمی کے لیے منفرد ڈیٹا کے استعمال سے مدد ملتی ہے ۔ بہتر یقینی اور مریض کا اطمینان ، سافٹ ٹشوٹراما کم سے کم بمقابلہ اسٹانڈر گھٹنے کی تبدیلی ، اضافہ امیجنگ (CT/MRI Scah) مطلوب نہیں ہوتا ۔ ڈاکٹر نیلیما وی رمنا ریڈی ایم ایس ، ایم سی ایچ آرتھو سرجن نی ری پلیسمنٹ ، اسٹار ہاسپٹل نے گرمجوشی کے ساتھ اس ٹکنالوجی کے آغاز کا اعلان کیا ۔۔