منگل, فروری 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

غزہ پر اسرائیل کا حملہ، 30 سے ​​زائدہلاک

جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45,581 ہو گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 3, 2025
in Featured
0
غزہ پر اسرائیل کا حملہ، 30 سے ​​زائدہلاک
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یروشلم،3 جنوری (یو این آئی /ایجنسیاں) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے  ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ’’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قبضے نے غزہ پٹی میں پانچ خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا ہے، جس میں 28 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں‘‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45,581 ہو گئی ہے، جب کہ 108,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی سے اسرائیل پر ایک غیر معمولی راکٹ حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی تحریک حماس کے جنگجوؤں نے سرحدی علاقوں میں گھس کر فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کی اور یرغمال بنائے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران تقریباً 1200 افراد مارے گئے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا اور انکلیو کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا۔
ادھر ددسری اسرائیل اور حوثی ملیشیا کے درمیان کشیدگی اور متبادل دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین پیش رفت میں یمن سے ایک بیلسٹک میزائل بیت المقدس کی سمت داغا گیا۔العربیہ نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ اس میزائل کو فضا میں روکنے کی کوشش کے نتیجے میں بیت المقدس کے اطراف زور دار دھماکے سنے گئے۔کئی ماہ سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا یہ باور کرا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کی دھمکیوں کے باوجود اس کے راستے میں آڑ کے طور پر ڈٹی ہوئی تا کہ غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ روکی جا سکے۔حوثیوں نے گذشتہ برس اسرائیل کی سمت میزائل داغے اور دھماکا خیز ڈرون طیارے بھیجے۔ تاہم ان کے نتیجے میں اکثر کوئی بڑا نقصان نہ ہوا۔اس کے جواب میں اسرائیل یمن میں کئی ٹھکانوں پر بم باری کرتا رہا جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ حوثیوں کے گودام ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی زبانی کئی بار حوثی ملیشیا کے خلاف آئندہ اقدامات کے حوالے سے دھمکیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ نتین یاہو کے مطابق یہ یمنی ملیشیا ایران کے محور میں اب واحد ونگ رہ گیا ہے جس نے ابھی تک اسرائیلی طاقت کو نہیں آزمایا ہے۔ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز بھی ایران نواز ملیشیا کو اسی طرح کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "حوثیوں کو یہ جان لینا ہو گا کہ ہمارے لمبے ہاتھ ان تک پہنچ جائیں گے”۔

سات اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں جنگ چھڑنے کے بعد سے حوثیوں نے میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیل پر درجنوں حملے کیے۔ اس کے علاوہ بحیرہ احمر میں درجنوں مال بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔ حوثیوں کے مطابق یہ کارروائیاں "غزہ کی مدد” کے طور پر کی جاتی ہیں۔البتہ بعض مبصرین کے نزدیک اسرائیل حزب اللہ اور حماس کی بڑی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے بعد اب حوثیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ مصمم طور پر تیار ہے۔

 

Tags: آپریشناسرائیلحماسحملہحوثی ملیشیاغزہ
ShareTweetSend
Previous Post

مودی حکومت کی پالیسیاں عوام مخالف: پرینکا

Next Post

دماغی صحت کے مسائل پر صدر جمہوریہ فکرمند

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تعلیم کی بنیاد پر قوم کی تعمیر ہوتی ہے: صدرجمہوریہ

دماغی صحت کے مسائل پر صدر جمہوریہ فکرمند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In