جمعہ, اکتوبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اسرائیلی طیاروں نے سفید فاسفورس بم برسائے:مرکز اطلاعات فلسطین

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 28, 2023
in خاص خبریں
0
اسرائیلی طیاروں نے سفید فاسفورس بم برسائے:مرکز اطلاعات فلسطین
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ: سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ کی پٹی میں رات گئے اب تک کے سب سے زیادہ پرتشدد لمحات دیکھے گئے ہیں۔ دریں اثنا مرکز اطلاعات فلسطین نے ہفتے کو علی الصبح اطلاع دی کہ اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ پر سفید فاسفورس بم برسائے۔غزہ پر ہوائی اور زمینی راستے سے ہونے والی پرتشدد بمباری کے بعد ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اعلان کیا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس منقطع کر دی گئی ہے۔ہلال احمر نے کہا کہ اس کے غزہ میں اپنے آپریشن روم کے ساتھ ساتھ وہاں کام کرنے والی ٹیموں کے ساتھ تمام مواصلاتی رابطے مکمل طور پر منقطع کر دیے ہیں۔جبکہ پٹی میں حماس کے زیرانتظام حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امدادی ٹیمیں ہنگامی رابطہ نہیں کر سکتیں۔ کیونکہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر فضائی، زمینی اور سمندری اطراف سے حملے شروع کر رکھے ہیں۔ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر پرتشدد حملے اور تباہ کن بمباری شروع کی۔ شمالی غزہ میں زیادہ مہلک رفتار سے بمباری کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے زمینی دستے بھی غزہ کی پٹی میں گھسنے کی اطلاعات ہیں اور فوج نے باضاطہ حملے کے لیے پیش قدمی کی تیاری کر لی ہے۔ اس تیاری کے ضمن میں رات گئے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کی سرنگوں پر وائٹ فاسفورس سے حملے کیے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ان حملوں کا مقصد غزہ کی پٹی پر زمینی چڑھائی کا تجربہ کرنا ہے۔
العربیہ/الحدث کے مشیر برائے عسکری امور ریاض قہواجی نے سنیچر کے روز ایک وضاحت میں کہا ہے کہ رات کو غزہ میں جو کچھ ہوا وہ اسرائیلی فوج کی یونٹوں کی طرف سے ایک ’ٹیسٹ‘ تھا۔ وہ غزہ میں زمینی کارروائی سے قبل کچھ تجربات کرنا چاہتے ہیں تاکہ حماس کے زیر زمین ٹھکانوں کو تباہ کیا جا سکے۔قہواجی کے مطابق اس تجربے کا مقصد سرنگوں تک پہنچنا ہے، جہاں فوجی کمانڈ کے مراکز، میزائل اور جارحانہ ہتھیار موجود ہیں۔
دریں اثناء حماس نے سنیچر کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں اس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں توسیع کے بعد "مکمل طاقت” کے ساتھ اسرائیل کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حماس نے کہا کہ "القسام بریگیڈ اور دیگر تمام مزاحمتی دھڑے دراندازیوں کا مقابلہ کرنے اور اسے ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کوئی فوجی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کو رات دیر گئے اطلاع دی کہ اس کے جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ شمال مشرقی غزہ کے قصبے بیت حنون اور وسطی پٹی میں بریج میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کی جانب سے کل شام ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ زمینی افواج نے اپنی کارروائیوں میں توسیع کر دی ہے۔ یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا طویل انتظار کے بعد زمینی حملہ شروع ہو گیا ہے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ نے حماس کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں اور دیگر انفراسٹرکچر پر شدید حملے کیے ہیں۔
دوسری طرف فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ( جو غزہ میں وائرڈ اور وائر لیس مواصلات کی سب سے بڑی فراہم کنندہ ہے نے تصدیق کی کہ "پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کو بند کر دیا گیا ہے "۔کمپنی نے بتایا کہ وہ کچھ فلسطینی ساتھیوں تک پہنچنے سے قاصر ہے اور "مریضوں، طبی عملے اور الشفا ہسپتال اور دیگر صحت کی سہولیات میں پناہ لینے والے ہزاروں خاندانوں کے لیے خاص تشویش کا اظہار کیا”۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے انکشاف کیا کہ تنظیم اب غزہ میں اپنے ملازمین کے ساتھ رابطے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ "میں ان جنگ زدہ بچوں کی حفاظت اور غزہ میں دس لاکھ بچوں کے لیے ناقابل بیان وحشت کی ایک اور رات کے لیے گہری فکر مند ہوں”۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ "تمام انسانی ہمدردی کے کارکنان اور ان بچوں اور خاندانوں کی حفاظت کی جانی چاہیے جن کی وہ خدمت کرتے ہیں”۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محصور اور گنجان آباد پٹی پر پرتشدد بمباری کے علاوہ مواصلاتی رابطے اور انٹرنیٹ کا منقطع ہونا ایک بڑی تباہی ہے کیونکہ یہ طبی ٹیموں اور ایمبولینسوں کے درمیان رابطے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔اس اقدام نے ہزاروں فلسطینیوں کو مایوسی اور پریشانی کی گہرائیوں میں بھی دھکیل دیا ہے کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کا پتا چلانے کے لیے ایک دوسرے سے بات کرنے اور رابطوں سے بھی قاصر ہیں۔

Tags: اسرائیلٹیلی کمیونیکیشن کمپنیفاسفورس بممرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ کا مواصلاتی نظام تباہ

Next Post

اقوام متحدہ سے غزہ میں امن کیلئے نان بائنڈنگ قرارداد منظور

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اقوام متحدہ سے غزہ میں امن کیلئے نان بائنڈنگ قرارداد منظور

اقوام متحدہ سے غزہ میں امن کیلئے نان بائنڈنگ قرارداد منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In