امریکا اور کینیڈا کو خفت کا سامنا،حماس کی مذمت کو شامل قرار دار کرانے کی کوشش ناکام
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، قرارداد کے حق میں 120، مخالفت میں 14ووٹ آئے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئیں۔ امریکا اور کینیڈا کو خفت کا سامنا کرنا پڑا، قرارداد میں ترمیم کرکے حماس کی مذمت کو شامل نہ کرواسکے، یہ نان بائنڈنگ قرارداد ہے جس پر عملدرآمد لازمی نہیں ہوتا۔
ادھراقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اسرائیلی فضائی حملے میں الجزیرہ کے نامہ نگار وائل دہدوح کے اہل خانہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تھامس گرین فیلڈ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’معصوم فلسطینیوں کی جانوں کا تحفظ ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ امریکہ نے پوری جنگ میں اسرائیل کی فوجی اور سفارتی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور صدر بائیڈن نے کانگریس سے ملک کے لیے 14 بلین ڈالر کی امداد مانگی ہے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے لیے ’’سرخ لکیریں نہیں کھینچ رہا‘‘۔ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے خلاف بھی ووٹ دیا جس میں تھامس گرین فیلڈ کی سوشل میڈیا پوسٹ سے چند گھنٹے قبل غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔