ہفتہ, نومبر 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

اسرو نے تاریخ رقم کی، ملک کے پہلے پرائیویٹ راکٹ کی کامیاب لانچنگ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 18, 2022
in دیار وطن
0
اسرو نے تاریخ رقم کی، ملک کے پہلے پرائیویٹ راکٹ کی کامیاب لانچنگ
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری ہری کوٹا(یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے جمعہ کو ملک کا پہلا پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس کو کامیابی سے لانچ کیا جس کا نام ‘پررامبھ’ ہے، جس نے سنہری تاریخ رقم کی تین گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد صبح 11.30 بجے ‘پررامبھ’ نے یہاں سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔ حیدرآباد کی اسکائی روٹ ایرو اسپیس کمپنی نے اس راکٹ کو تیار کیا ہے 545 کلوگرام وزنی، ٹھوس ایندھن سے چلنے والا اور چھ میٹر لمبا، سب آربیٹل لانچ وہیکل کو ساؤنڈ راکٹ لانچ سے چھوڑا گیا۔ تین پے لوڈ کے ساتھ اس راکٹ کے کامیاب لانچ کے ساتھ ہی ہندوستان نے خلا میں ایک اور بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔
‘اسکائی روٹ ایئراسپیس ‘ نے ٹویٹ کیا، "دل کی دھڑکن تیز۔ سب کی نظریں آسمان کی طرف ہیں۔ زمین سن رہی ہے۔‘‘
دریں اثناء خلائی شعبے کی کمپنیوں کی تنظیم انڈین اسپیس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اے۔ کے بھٹ نے ملک کے پہلے نجی شعبے کے راکٹ لانچ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ایک نئے اسٹارٹ اپ کی طرف سے اس پہلی لانچ نے پوری دنیا میں ہندوستانی نجی خلائی کمپنیوں کے وقار میں اضافہ کیا ہے”۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں پرائیویٹ سیکٹر جس قابلیت پر فخر کرتا رہا ہے اس کا مظاہرہ خلا میں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے تعاون سے نجی کمپنی اسکائی روٹ ائرواسپیس کے وکرم-ایس سیریز کے پہلے راکٹ ‘پرارمبھ’ کو جمعہ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ اسکائی روٹ دو بار نیشنل ایوارڈ یافتہ اور نجی شعبے میں پہلا ہندوستانی اسٹارٹ اپ ہے جس نے لانچ کے لیے اسرو کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
جنرل بھٹ نے ایک بیان میں کہا کہ 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے اسکائی روٹ نے چھوٹی لوڈ لانچ گاڑیاں بنانے میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ راکٹ صرف دو سال میں تیار کیا گیا۔ ‘وکرم ایس’ راکٹ کی کامیابی وکرم سیریز کی ٹیکنالوجی کی مزید توثیق کرے گی۔انڈین اسپیس ایسوسی ایشن کے مطابق ہندوستان کی خلائی معیشت 13 بلین ڈالر تک بڑھنے کی امید ہے اور 2025 تک راکٹ لانچ مارکیٹ میں 13 فیصد سالانہ ترقی کی توقع ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت سے ہندوستان میں راکٹ لانچنگ خدمات کی لاگت میں بھی بہتری کی امید ہے۔
آپ کو بتادیں کہ تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں واقع پرائیویٹ اسپیس اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے جمعہ کو ملک کے پہلے نجی راکٹ کے کامیاب لانچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی خلائی اصلاحات کے لیے وقف کیا۔
اسکائی روٹ نے ٹویٹ کیا، "اسکائی روٹ ہندوستان کے پہلے نجی راکٹ لانچ کی تاریخی کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے ذریعہ کی گئی خلائی اصلاحات کے لئے وقف کرتا ہے۔ ہم اس تاریخی سنگ میل کو حاصل کرنے میں قابل قدر تعاون کے لیے اسرواور ان اسپیس انڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پون کمار چاندنا، شریک بانی، اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے کہا، "آج ہم نے ہندوستان کا پہلا نجی راکٹ لانچ کرکے تاریخ رقم کی، جو ایک نئے ہندوستان کی شناخت اور ایک عظیم مستقبل کی شروعات ہے۔”
انہوں نے کہا کہ وکرم ایس راکٹ نے 89.5 کلومیٹر کی بلندی حاصل کی اور تمام پیرامیٹرز کو پورا کیا اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔
مسٹر چندنا اور ناگا بھرتھ ڈاکا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، "یہ بتاتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہوتی ہے کہ ہم نے آج ملک کے پہلے نجی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم-S کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ ہماری رہنمائی والی مہم، ‘پررامبھ’ ملک کے نجی شعبے کے لیے وقف ہے، جس نے حکومت ہند کی طرف سے کی گئی اصلاحات اور اس کے وژن سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔”

Tags: اسروپرائیویٹ راکٹتاریخ
ShareTweetSend
Previous Post

میگھالیہ میں این آر سی نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا: ابھیشیک بنرجی

Next Post

ٹویٹر کے دفاتراتوار تک کیلئے بند، بڑی تعداد میں ملازمین مستعفی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آخرکار ایلن مسک نے ٹویٹرکو44 بلین ڈالرمیں خرید لیا

ٹویٹر کے دفاتراتوار تک کیلئے بند، بڑی تعداد میں ملازمین مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 21, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In