ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مجلہ ’’ارمغان‘‘ کااجرا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 1, 2023
in آئینہ شہر
0
شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مجلہ ’’ارمغان‘‘ کااجرا
0
SHARES
45
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوم تاسیس کی تقریبات کے موقعے پر شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کا علمی و ادبی مجلہ ’’ارمغان(۱۱)‘‘ کا اجرا شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ مجلہ ارمغان کے تازہ شمارے کا خاص وصف یہ ہے کہ یہ شمارہ شعبۂ اردو کی پچاس سالہ خدمات پر مشتمل ہے۔ اس حوالے سے اس شمارے کی تاریخی اور دستاویزی حیثیت ہے۔
اس شمارے میں نہ صرف شعبۂ اردو کے قیام کا پس منظر شامل ہے بلکہ اس میں شعبے کی تاسیس سے لے کر آج تک کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت سے متعلق خدمات کا ذکر بھی موجود ہے۔ شمارے میں شعبے کے پہلے صدر ڈاکٹر تنویر احمد علوی سے لے کر آج تک کے تمام صدور اور سبک دوش اساتذہ کے بارے میں بنیادی اور مستند معلومات یکجا کی گئی ہیں۔ اس شمارے میں شعبۂ اردو کی حصولیابیوں اور علمی و ادبی خدمات کو نہایت خوبی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے ارمغان کے تازہ شمارے کی اشاعت پر مبارک باد پیش د ی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ارمغان کے مدیر پروفیسر ندیم احمد نے بھی رسالے کے متعلق طمانیت کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ شعبۂ اردو نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے جن صحت مند اور تابناک روایت کی آبیاری کی ہے یہ مجلہ اس کا عملی نمونہ ہے۔ اس موقع پر اردو کے معروف شاعر ہلال فرید کے شعری مجموعے ’’یہ تو عشق کا ہے معاملہ‘‘ کا اجرا بھی عمل میں آیا۔اس موقعے پر سابق شیخ الجامعہ سید شاہد مہدی، پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی، ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز پروفیسر محمد اسحٰق جلسے میں شریک رہے۔
اس موقعے پر سابق پی وی سی پروفیسر تسنیم فاطمہ، محترمہ صبا علی، محترمہ فاطمہ اور محترمہ سونی (سید شاہد مہدی کی صاحبزادیاں)، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر وہاج الدین علوی، پروفیسر شہپر رسول، ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی، پروفیسر فرحت نسرین، پروفیسر اقتدار محمد خان، پروفیسر جی۔ سی۔ پنت، پروفیسر نسیم اختر، پروفیسر عبدالحلیم، پروفیسر سید شاہد علی، پروفیسر کلیم اصغر، پروفیسر شاہد تسلیم، پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرور الہدیٰ، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر شاداب تبسم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر خوشتر زریں ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔ڈاکٹر شاہ عالم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ جلسے کا آغاز ڈاکٹر شاہ نواز فیاض نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ڈاکٹر محمد مقیم کے اظہار تشکر پر جلسے کا اختتام ہوا۔

Tags: اجراارمغانجامعہ ملیہ اسلامیہشعبۂ اردوشیخ الجامعہ
ShareTweetSend
Previous Post

کروا چوتھ کا تہوار عقیدت اور جوش کے ساتھ منایا گیا

Next Post

ہتھیار چلانے والا ہر مسلمان قبلہ اول کیلئے اٹھ کھڑا ہو: خالد مشعل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہتھیار چلانے والا ہر مسلمان قبلہ اول کیلئے اٹھ کھڑا ہو: خالد مشعل

ہتھیار چلانے والا ہر مسلمان قبلہ اول کیلئے اٹھ کھڑا ہو: خالد مشعل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In